تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
تنبیہ : دیور جیٹھ سے پردہ کرنابہت ضروری ہے ، آج کل اسمیں بہت تساہل کیا جاتا ہے، رسول اللہ ﷺنے دیور اور جیٹھ اور شوہر کے قریبی رشتہ دار جیسے چچا ماموں کو موت بتایاہے،یعنی جس طرح سے موت سے ڈرا اور بچا جاتا ہے اس طرح عورت کو چاہیٔے ان سے بچے، حدیث شریف میں ہے:عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ : إِيَّاكُمْ وَالدُّخُولَ عَلَى النِّسَاءِ فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ يَا رَسُولَ اللهِ أَفَرَأَيْتَ الْحَمْوَ قَالَ الْحَمْوُ الْمَوْتُ. (بخاري شريف) رسول الله ﷺ نے فرمایا کہ تم لوگ اجنبی عورتوں کے پاس جانے سے پرہیز کرو، انصار میں سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ شوہر کے قریبی رشتہ دار(جیسے دیور جیٹھ وغیرہ) کے بارے کا فرماتے ہیں، فرمایا: وہ تو موت ہے۔ خوبصورت برقعہ پہننے کا نقصان اگر آپ نے اس طرح کا برقعہ پہنا اور پھر باہر نکلیں تو جس عورت نے بھی آپ کو دیکھ کر آپ جیسا برقعہ پہنا تو آپ کو اسکا بھی گناہ ملے گا، اور عموماً عورتیں ایک دوسرے کو دیکھ کر ہی فیشن کیا کرتی ہیں یہ بات مسلَّم ہٍے ،حدیث شریف میں ہے:(( وَمَنْ سَنَّ سُنَّةً سَيِّئَةً فَعُمِلَ بِهَا كَانَ عَلَيْهِ وِزْرُهَا وَوِزْرُ مَنْ عَمِلَ بِهَا مِنْ بَعْدِهِ لا يَنْقُصُ مِنْ أَوْزَارِهِمْ شَيْئًا))(ابن ماجه/مسند احمد) اور جو کوئی برے طریقےکو رائج