تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
معتمرین عظام اور زائرین ِبیت اللہ الحرام ، بحرور ہو ں۔ پانچواں رسالہ خواتین کے مسائل حج و عمرہ کے عنوان سے ہے۔ یہ رسالہ بھی اپنی جگہ بہت اہمیت کا حامل ہے ، کیونکہ خواتین ِاسلام بھی اللہ تعالی کے فضل و کرم سے بکثرت حج ِبیت اللہ اور زیارت ِمدینہ منورہ کے لئے حاضر ہو تی ہیں ۔ حج و عمرہ میں بہت سے احکام ایسے ہیں جو خواتین کے ساتھ خاص ہیں، جن کا علم بہت سی خواتین کو نہیں ہو تا اور نہ ان کے محرموں کو ہوتا ہے ان احکامات کا علم نہ ہونے کی وجہ سے ایسی ایسی غلطیوں میں ابتلاء ہو جا تا ہے ۔ کہ مفتیانِ کرام بھی حیران رہ جاتے ہیں ۔ اور جستجو کر کے محنت کر کے بعض مسائل کا حل پیش کرنا ہو تا ہے ۔ کیونکہ ایسی ایسی غلطیاں خواتین اور اسی طرح مرد حضرات بھی کر گزرتے ہیں کہ جس کے بارے میں کتابوں میں جزیہ تلاش کیا جاتا ہے، تو ملنا بہت دشوار ہو جا تا ہے ۔ لہذا پہلے سے ہی احکام حج وعمرہ اور زیارت کے آداب کا مطالعہ کر کے آنا چاہئے ۔ تاکہ ان کی یہ حرمین و شریفین کی حاضر ی شرعی قوانین و اسلامی آداب کی روشنی میں ہو سکے ۔ چھٹا رسالہ فضائل مدینہ منورہ ہے ۔ مدینہ منورہ کی محبت تو ہر مسلمان کے دل میں جگہ پکڑی ہو ئی ہے ۔ اور اس کے چند فضائل ہی عام طور سے لوگوں کو معلوم ہیں۔ لیکن اس مبارک شہر کے تفصیلی فضائل کا معلوم ہو نا بھی بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ کیونکہ یہ رسول انور صلی اللہ علیہ وسلم کا شہر مبارک ہے ۔ اس شہر سے قلبی تعلق مزید بڑھ جائے ۔ اور یہاں کے آداب بھی ملحوظ رکھے جائیں اور یہاں کے حرم سے متعلق احکامات بھی معلوم ہو جائیں ۔ اس سلسلہ میں اس رسالہ کو مرتب کیا گیا ہے۔ اور اس کتاب یعنی تحفۂ حرمین شریفین میں شامل کیا گیا ہے ۔ تاکہ زائرین ِحرم مدینہ اس رسالہ کو پڑھ کر خوب بحرور ہو ں اور ان کی خوشی کی انتہانہ رہے کہ ہم ایسے مبارک شہر میں حاضر ہوئے ہیں ۔ اور ان کو یہاں کی حاضری میں