تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
نہیں ہیں وغیرہ وغیرہ ۔ یہ سب ایسی حرکات ہیں جوکہ حج و عمرہ اور زیارت کی روحانیت حاصل ہو نے کے لئے مانع ہیں ۔ لہذا حرمین شریفین کی حاضری سے قبل یہاں کے آداب کا مطالعہ کرنا ضروری ہے تاکہ یہاں کے انوار و برکات سے قلوب منور ہو جائیں ۔ اور عند اللہ مقبولیت حاصل ہو جائے ۔ تیسرا رسالہ احکام ِطواف شامل کیا گیا ہے ، ۔طواف وہ عظیم عبادت ہے ، جس سے خاص قرب الہی حاصل ہو تا ہے ، اور قلوب پر فیضان الہیہ کی بارش ہو تی ہے۔ اس عظیم عبادت کے بھی کچھ احکام و آداب ہیں ۔ ان کو ملحوظ رکھتے ہو ئے طواف کیا جائے تو صحیح معنی میں طواف طواف بنے گا ۔ اگر کوئی ان احکام و آداب کو ملحوظ نہ رکھے تو عبادت کے بجائے بعض مرتبہ گناہ کا مرتکب ہو جا ئے گا۔ لہذا ضروری ہو ا کہ طواف کے آ داب و احکام کا بھی مطالعہ کیا جائے اور ان کو سیکھا جائے ۔ چوتھا رسالہ آب زمزم کے فضائل اور مسائل سے متعلق ہے ۔ یہ ایسا عظیم پانی ہے کہ اس کی اصل جنت سے جا ملتی ہے ۔ یہ عام پانی نہیں ، یہ تو سب جانتے ہیں کہ یہ خاص پانی ہے لیکن اس کے تفصیلی فضائل اور اس سے متعلقہ احکام شرعیہ کیا ہیں اس سے بہت سے لوگ بے خبر ہیں ۔ اور اکابر امت نے یہ پانی پیتے وقت کیا کیا نیتیں کیں اور ان نیتوں کی برکت سے کیا کیا فوائد حاصل ہو ئے ۔ ان سے بھی بہت سے لوگ بے خبر ہیں، یہ آب زمزم ایسا عظیم پانی ہے جو عکاسی کررہا ہے حضرت ابراہیم علیہم السلام اور ان کے فرزند ارجمند حضرت اسماعیل علیہ السلام اور اماں ہاجرہ علیہا السلام کی قربانیوں کی ۔جس سے روزانہ لاکھو ں مسلمان مستفید ہو رہے ہیں اور رہتی دنیا تک ان شاء اللہ مستفید ہوتے رہیں گے ۔ لہذا مناسب معلوم ہو ا کہ اس رسالہ کو بھی اس میں شامل کیا جائے تاکہ اس عظیم پانی سے حجاج کرام اور