تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ایمان کی تازگی محسوس ہو ۔ اللہ رب العالمین کے سامنے سجدہ میں گر جائیں کہ اے اللہ آپ کا بے انتہاء فضل وکرم و احسان ہے کہ آپ نے مجھ جیسے بندہ نالائق کو ایسی پاک جگہ پہونچا دیا۔ یارب لک الحمد و لک الشکر کما ینبغی لجلال وجهک و عظیم سلطانک ۔ ساتواں رسالہ حج کے پانچ دن یہ بندہ کے والد ماجد حضرت مولانا مفتی عاشق الہی بلند شہری مہاجر مدنی کی کتاب کتاب الحج سے ماخوذ ہے ۔ حجاج کرام کی آسانی کے لئے اس رسالہ کو تحفۂ حرمین شریفین میں شامل کیا گیا ہے ۔ تاکہ حجاجِ کرام اس رسالہ کو مطالعہ کر کے صحیح معنی میں حج ادا کر لیں ۔اللهم اجعل اعمالنا خالصة لوجهك الكريم و لا تجعل فيها لغيرك شيئا .ربنا تقبل منا إنك أنت السميع العليم و تب علينا إنك أنت التواب الرحيم . وصلى الله على نبينا محمد وآله وصحبه وبارك وسلم. الفقیر الیٰ رحمة مولاه الغني عبدالرحمن کوثرعفاالله عنه وعافاه ابن حضرت مولانا مفتی محمد عاشق الٰهي صاحب نورالله مرقدہ{وَلِلَّهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا} [آل عمران: 97]