تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
اور اس کتاب کی روشنی میں ان حضرات کو حجِ مبرور حاصل ہو سکے، اور تمام اعمال حج و عمرہ بحسن ِخوبی ادا کرسکیں جس سے دل منور ہوں ، اور خشیت الہی اور محبت الہی سے ان کےقلوب معمور ہوں، اور ہر طرح کے قلبی سکون وطمانیت سے بحرور ہو ں، اس کتاب میں سب سے پہلے حج و عمرہ کے فضائل بیان کئے گئے ہیں کیوں کہ فضائل بیان کر نے سے جذبہ طاعت پیداہو تا ہے اور اخروی اجر و ثواب کا علم ہو تا ہے، اور اعمال ِصالحہ میں نشاط حاصل ہو تا ہے، اور رغبت بڑھتی ہے ، قلبی لگاؤ کے ساتھ اعمال کرنا نصیب ہو تا ہے ، اور حج و عمرہ اور زیارت مدینہ کے لئے بار بار اپنے اموال کو خرچ کرنے کی توفیق ہو تی ہے، محنت و مشقت سے کمایا ہو امال اللہ تعالی کی رضا و خوشنودی میں خرچ کرنا نہایت آسان ہو جاتا ہے ۔قرآن پاک میں اور احادیث ِشریفہ میں اعمالِ صالحہ کرنے والوں کے لئے جنت کی بشارتیں سنائی گئی ہیں مومن بندہ ان بشارتوں کو سن کر حق الیقین رکھتے ہو ئے ، جنت کی طرف دوڑ لگاتا ہےاور اسی دوڑ میں حق تعالی کا قرب نصیب ہو تا ہے ۔ لہذا فضائل حج و عمرہ کا مطالعہ بھی کرنا چاہئے۔تاکہ حج جیسے عظیم اسلامی رکن جو بدنی و مالی عبادت کا مجموعہ ہے اس کے برکات صحیح معنی میں حاصل کر سکیں ۔ دوسرا رسالہ آدابِِ حج و عمرہ شامل کیا گیا ہے ۔ ان آداب کی روشنی میں حج و عمرہ کیا جا ئے تو اللہ تعالی سے امید ہے کہ حج مبرور اور عمرہ مقبولہ نصیب ہو جائے بعض حضرات حج و عمرہ و زیارت کے حاضری دیتے ہیں لیکن آداب سے بالکل دو ر ہو تے ہیں ، غیر شرعی وضع قطع اور انگریزی لباس اور ریاکاری اور شہرت و نام نمود و سیاحت کا جذبہ دلوں میں سمایا ہو تا ہے ۔ جو کہ ان کی حرکات سے ظاہر ہو تا ہے مثلا تصویر کشی اور سگریٹ نوشی ، اور بازاروں میں پھر نا ، اور نظر کی حفاظت نہ کرنا اور اپنے کمروں میں جاکر ٹیلی ویزن پر ایسے پروگرام دیکھنا جو عام حالات میں جائز