تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
اس حدیث سے یہ معلوم ہوا کہ ایسی خاتون کے ساتھ اس کے محرم کا ٹھہرنا لازم ہے بغیر طواف کرائے جانا جائز نہیں ،کیو نکہ فرمایا: ٲحابستنا ھي . مسئلہ: اگر عورت کا محرم ٹھہرنے کو تیار نہیں اور وہ اکیلی ٹھہر نہیں سکتی اور اس نے مجبورا اسی حالت میں مضبوطی سے پیمپر باندھ کر طوافِ زیارت کرلیا اور وہ قافلہ کے ساتھ روانہ ہو گئی تو حالت حیض میں طواف کرنے کی وجہ سے ایک اونٹ یا ایک گائے حدودِحرم میں بطور کفارہ ذبح کروائے اور استغفار وتوبہ بھی کرے ۔ سوال: اگر اونٹ یا گائے ذبح کرنے کی فوری استطاعت نہیں تو کیا کرے ؟ جواب: اگر باآسانی اُدھار ملجائے اور اس کی ادائے گی کی مستقبل میں صورت بھی نظر آرہی ہو تو اُدھار لیکر ذبح کردے اور اگر اُدھار نہ مل سکے یا مل رہا ہو لیکن ادائیگی کی کوئی صورت مستقبل قریب میں نظر نہیں آرہی ہو تو جب استطاعت ہو مکہ مکرمہ رقم بھجوادے اور کسی کو وکیل بنادے جو اسکی طرف سے ذبح کردے ۔ سوال: اگر کسی خاتون نے پورا طوافِ زیارت بلا وضو کرلیایا اکثر (یعنی چار چکر)طواف زیات کے بلاوضوکرلئے تو اسکا کیا حکم ہے؟ جواب: اس کو چاہئے کہ طواف کا اعادہ کرے اور اگر عمداً ایسا کیا ہے تو توبہ واستغفار بھی کرے ، اور اگر اعادہ نہیں کیا تو ایک دم دینا لازم ہے ۔ (غنیۃ:ص ۲۷۲) سوال: ایک خاتون نے با وضو طوافِ زیارت شروع کیا تین چکر کرنے کے بعد اسکا وضو ٹوٹ گیا تو اس نے چار چکر بلا وضو کرکے طواف پورا کرلیا تو اب اسکا کیا حکم ہے ؟ جواب:اسکو وضو کرکے چار چکروں کا اعادہ کرنا چاہئے، استغفار وتوبہ بھی کرنی