تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
چاہئے ، اور اگر اعادہ نہیں کیا تو دم دینا لازم ہے ، اور اعادہ کرنے سے دم ساقط ہوجائیگا ۔ (غنیۃ۲۷۲) سوال: اگراس نے طواف کے بقیہ چکروں کا اعادہ بارہ ذی الحجہ کے بعد کیا ہے تو کیا دم ِ تاخیر دینا ہوگا ؟ جواب: اس صورت میں دم تاخیر دینا لازم نہیں۔ (شرح اللباب ص۳۴۶) سوال: اگر طوافِ زیارت کےتین چکر بلا وضو کئے ہوں اسکے بارے میں ارشاد فرمائیں ۔ جواب: اسکو طوافِ زیارت کے ان تین چکروں کا باوضو اعادہ کرنا چاہئے اعادہ کرنے سے جزاء ساقط ہوجائیگی ، اور اگر اعادہ نہیں کیا تو ہر چکر کے بدلے صدقۂ فطر کے برابر صدقہ دینا واجب ہوگا ، اور استغفاروتوبہ بھی۔(ولوطاف الأقل محدثا، فعلیه صدقة)أی نصف صاع من بر(لکل شوط) أي اتفاقًا . (مناسک ملاعلی قاری ص۳۴۷) سوال: کسی خاتون نے طوافِ زیارت باوضو شروع کیا ، اوردرمیان طواف میں وضو ٹوٹ گیا تو اس کا کیا حکم ہے؟ جواب: اس خاتون پر واجب ہے کہ جاکروضوکرکے آئے اورپھرباقی طواف پورا کرے، اور اگر اکثر چکر باقی رہ گئے تھے تو از سر ِنو پورا طواف کرنا افضل ہے ، اور اگرصرف باقی چکر پورے کرلے توبھی جائز ہے ، اوراگر یہ خطرہ ہو کہ بارہویں ذی الحجہ کا سورج غروب ہوجائے گا تواس صورت میں باقی چکرپورےکرلے تاکہ غروب آفتاب سے پہلے پہلے طواف مکمل ہوجائے ۔(غنیۃ۲۷۲)