تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سے زائد) اور باقی چکروں کو چھوڑدیا تو اسکےلئے کیاحکم ہے ۔ جواب: ایسی صورت میں اسپر طوافِ زیارت کی تکمیل کرنا لازم ہے، اور اگر نہ کی تو دم لازم ہوگا ۔ اور۱۲ ذی الحجہ کے غروب آفتاب تک تکمیل کرلی تو کوئی جزاء واجب نہیں، اور اگر ۱۲ ذی الحجہ کے غروب آفتاب کے بعدتکمیل کی ، تو ہر چکرپرصدقہ فطرکے برابر صدقہ واجب ہوگا۔ولو ترک منه شوطاً أو شوطین أو ثلاثة فعلیه دم ۔ (غنیة ۲۷۳) فلو أتم الباقی فی أیام النحر فلیس علیه شیء ولو أتمه بعدها یلزمه صدقة لکل شوط نصف صاع من بر . سوال: اگر طوافِ زیارت کے تین یا اس سے کم چکر حیض ، نفاس یا جنابت کی حالت میں کرلئے تو کیا حکم ہے ؟ جواب: اس صورت میں دم لازم ہے ، اورپاکی کی حالت میں اعادہ کرنے سے دم ساقط ہوجائے گا ،لیکن اگر ۱۲ ذی الحجہ کے آفتاب غروب ہونے کےبعد اعادہ کیا تو تاخیر کی وجہ سے ہر چکر کا صدقہ بھی دینا ہو گا صدقہ سے مراد صدقۂ فطر کے برابر صدقہ دینا ہے ۔ و لو طاف أقله جنبا ، فعلیه شاۃ فإن أعاده وجبت عليه صدقة لكل شوط نصف صاع لتأخير الأقل الطواف الزيارة كذا في البحر و مثله في الهندية عن شرح الطحاوي . ( غنیۃ ص ۲۷۲) سوال: اگر کوئی خاتون حیض یا نفاس کی وجہ سے بارہویں ذی الحجہ کے غروبِ آفتاب تک طوافِ زیارت نہ کرسکی پھر بعد میں پاک ہونے کے بعد کیا ، تو اس پر کوئی دم لازم ہے ؟