تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
|
یا کم از کم عشاء کے بعد وتر سے پہلے پڑھے پانچوں نمازوں میں سے جس جس کے بعد بھی ہو سکے سبحان اللہ اور الحمد اللہ سو سو دفعہ لا الٰہ الا اللہ سو دفعہ اللہ اکبر سو دفعہ پڑھے۔ سوتے وقت استغفار سو دفعہ، ہر وقت اٹھتے بیٹھتے درود شریف۔ ہو سکے تو تلاوت قرآن کرے۔ جب پیر پکڑ لے تو اس کے پاس ورنہ کسی خوش عقیدہ بزرگ کے پاس بیٹھا کرے۔ ہر دفعہ ہدیہ لے جانے کی پابندی نہ کرے۔ کسب حلال کرے۔ عورت ہو تو گھر کے کام خصوصاً خاوند کی خدمت کرے۔ خاوند کی اجازت کے بغیر پیر کے پاس نہ جائے ناپاکی کے دنوں میں تلاوت اور نماز کے سوا باقی سب کچھ کرے۔ ! جو عالم نہ ہو اور روزی کے فکر سے فارغ ہو وہ یہ کرے پہلے نمبر والے سب کام کرے اس کے علاوہ پیر کے پاس رہے، کھانے کا بوجھ کسی پر نہ ڈالے یا مزوری کرے یا توکل کرے۔ بلاضرورت کسی سے نہ ملے جب بضرورت ملے تو غیبت وغیرہ سے بچے۔ نماز باجماعت پڑھے، فارغ وقت میں تلاوت، مناجات مقبول، دینی کتابیں، درود شریف، استغفار پڑھے۔ شبہ کی جگہ علماء سے پوچھے۔ طالب علموں یا ذاکرین کی خدمت کرے، کبھی نفلی روزہ رکھ لے اشغال نہ کرے۔ " عالم مشغول یہ کرے کہ بارہ سے ٢٤ ہزار تک تنہائی و یکسوئی سے اللہ اللہ پڑھے جہر و ضرب کے ساتھ۔ تلاوت، مناجات مقبول عربی، تدریس اور نرمی سے وعظ کہے، احیاء العلوم پڑھے شیخ اجازت دے تو شغل کرے۔ # عالم فارغ یہ کرے تہجد اس کے بعد بارہ تسبیح لا الہ الا اللہ دو سو بار الا اللہ چار سو بار اللّٰہُ اللّٰہْ پہلے لفظ پر پیش دوسرے پر جزم چھ سو دفعہ اللہ جزم کے ساتھ ایک سو دفعہ گو تیرہ ہیں لیکن اصطلاحاً بارہ تسبیح کہتے ہیں۔ پھر نماز فجر پھر تلاوت و مناجات مقبول پھر اسم ذات بارہ ہزار سے ٢٤ ہزار تک پھر قیلولہ پھر ظہر پھر اسی طرح ذکر اسم ذات پھر عصر پھر حاضری خدمت شیخ یا جنگل اور مقابر کی سیر پھر مغرب پھر مراقبہ موت پھر عشاء