تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
|
بیعت سے مقصود شریعت کی پابندی اور کثرت ذکر سے رضاء حق حاصل کرنا ہے۔ بیعت صرف سنت غیر موکدہ ہے اور یہ چیزیں مقصود نہیں: (١) کشف (٢) کرامت (٣) پیر کو بخشش کا ذمہ دار سمجھنا (٤) ایک نظر میں پیر کامل کر دے گا۔ (٥) جوش و خروش، مستی نعرے، (٦) خود بخود گناہ چھوٹ جائیں اور نیک کام ہو جائیں۔ (٧) وسوسے ختم ہو جائیں۔ (٨) محو اور مست رہے۔ (٩) تعویذ لینا۔ (١٠) دعاء سے ضرور سب کام ہو جائیں۔ (١١) روشنی نظر آنا، غیبی آوازیں سننا۔ $ طریقت شریعت کا حصہ ہے یا عین شریعت ہے۔ % شیخ کے مشورہ سے ذکر اور دن رات کا دستور العمل اختیار کرے۔ & تشویش والے کاموں سے بچے۔ کھانا، سونا، لباس اور بیوی سے مشغولی اعتدال سے کرے، حرص مال اور اسراف اور بلاضرورت دوستی اور دشمنی سے بچے، غیر اختیار تکلیف آ جائے تو اس میں حکمت سمجھے۔ ' اختیاری کام میں کوتاہی نہ کرے اور غیر اختیاری کے پیچھے نہ پڑے مثلاً توجہ سے نماز پڑھے وساوس سے پریشان نہ ہو کہ غیر اختیاری ہیں۔ ( درویشوں کی ناجائز رسموں سے بچے۔ ) ضروریات دین کی پابندی کرے۔ بلاضرورت میل جول نہ کرے۔ وآخر دعٰونا الحمد للہ رب العالمین و الصلوة و السلام علی رسولہ الکریم وعلی اٰلہ و اصحابہ و اتباعہ اجمعین DDD شرافة الدلیل فی تلخیص قصد السبیل الی المولیٰ الجلیل (تحریر: شیخ الحدیث حضرت صوفی محمد سرور صاحب دامت برکاتہم العالیہ)