تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
|
الغرض جب خوب عمل کی طرف توجہ ہو جائے پھر اگلا بیان دیکھیںاوراگرآگے سبق چل رہا ہوپھر پہلے کسی سبق میں کوتاہی محسوس ہو رہی ہے اس پر اﷲ پاک کی بارگاہ میں توبہ و استغفارکریں پھر ہمت کرکے عمل شروع کردیں۔عمل کے اسی نیک جذبہ کے ساتھ کتاب کے آخری دو حصوںکے ایک ایک بیان (اصل)کا مطالعہ کریںپھر شروع سے پہلے حصے کا مطالعہ کریں،تبلیغ دین کے ختم ہونے کے بعداصلاحی نصاب سے حیات المسلمین کا مطالعہ کریں پھر فروع الایمان کا پھر حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی کے مواعظ جو خطبات حکیم الامت کے نام سے چھپے ہوئے ہیں ان کا مطالعہ کریںاور تبلیغ دین وغیرہ کے مطالعے کے ساتھ ساتھ ہی دینی مسائل معلوم کرنے کے لیے بہشتی زیور کا مطالعہ جاری رکھیں۔ اﷲتعالیٰ نے اس گنہگار کو یہ سعادت بخشی کہ تبلیغ دین کا ایک ایک بیان پڑھ کر اپنے حال کی اطلاع اپنے شیخ و مربی ّ حضرت والا کی خدمت اقدس میں دیتا رہا جہاں کہیں عمل میں اور بات سمجھنے میں کوئی مشکل محسوس ہوتی وہاں اپنے حضرت اقدس سے راہنمائی لے لیتا الحمد ﷲ حضرت والا بطور اصلاح اور راہنمائی کے ایسا مبارک جملہ ارشاد فرماتے جس سے سارا بوجھ ہلکا ہو جاتا اور عمل میں بڑی آسانی ہو جاتی۔بندہ کو ایک عرصہ سے یہ خیال من جانب اﷲ دل میں آرہا تھا کہ حضرت والا کے یہ مبارک ارشادات اور اسی طرح دیگر اکابرین کے کچھ فیوضات جو ٹوٹے پھوٹے بندے کو نصیب ہوئے تبلیغ دین کے مختلف بیانات (جو اصل کے عنوان سے ہیں) کے آخر میں لگا دیئے جائیں تاکہ پورے مضمون کا خلاصہ ذہن نشین ہو جائے اور عمل میں آسانی ہوجائے۔ الحمد ﷲ احباب کی مخلصانہ کوششوں اور توجہ کی برکت سے سعادت مندی کی وہ گھڑی نصیب ہوئی جس میں اﷲتعالیٰ نے اس نیک کام کی تکمیل کی توفیق عطاء فرمائی اﷲ پاک کی بارگاہ میں التجاء ہے کہ سب احباب کی کوششوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرماوے اور اپنی رضاء اور خوشنودی کے حصول کا ذریعہ بناوے۔آمین امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور فاضل جامعہ اشرفیہ لاہور و استاذ جامعہ مدنیہ جدید و جامعہ محمدیہ لیک روڈ چوبرجی لاہور و جامعہ عبداللہ بن عمر وجامعہ محمد موسیٰ البازی و جامعة الخیر لاہور