خزائن معرفت و محبت |
ہم نوٹ : |
|
ہوگئے حالاں کہ اس خواب کا مطلب یہ ہے کہ نیک عمل کرو، جنّت کا راستہ اختیار کرو۔بیعت میں جلدی نہ کر نے کی وجہ ارشاد فرمایا کہ میں بیعت میں جلدی نہیں کر تا۔ اپنے بزرگوں کا کہنا ہے کہ بیعت کرنے میں جلدی نہ کرنا چاہیے ۔ میں نے اصول بنا لیا ہے کہ بے داڑھی والوں کو بیعت نہیں کروں گا۔ جب داڑھی رکھ لیتے ہیں اور ظاہری وضع قطع درست کر لیتے ہیں تب بیعت کر تا ہوں، البتہ ذکر بتا دیتا ہوں تاکہ اﷲ اﷲ کر نے سے ان کی جان میں اﷲ کی محبت پیدا ہو جائے۔ محبت سے اعمال آسان ہو جاتے ہیں پھر عمل کی ہمت پیدا ہوتی ہے۔فرمایا کہ فلاں صاحب کو بھی میں نے ابھی صرف اﷲ اﷲ کر نا بتایا ہے بیعت نہیں کیا ہے، ابھی کچی بیعت ہے اگر چہ وہ مجھے اپنا شیخ ہی سمجھتے ہیں۔ لیکن وہ صاحب دفتر کے ماحول سے مغلوب ہو جاتے ہیں کہ داڑھی رکھ لوں گا تو لوگ ملّا کہیں گے۔ لوگوں کے طعن برداشت کر نا بڑا مشکل کام ہے، بلکہ آج ان کی داڑھی بھی کچھ زیادہ کٹی ہوئی معلوم ہوتی تھی اس لیے میں بیعت میں جلدی نہیں کر تا کیوں کہ بغیر عمل کے صرف بیعت ہوجانے سے کیا فائدہ۔ ارشاد فرمایا کہ فلاں صاحب نہیں آئے ۔ طبیب کے پاس وہ جائے جو بیماری سے اچھا ہو نا چاہے،اور جو اپنی بیماری ہی سے خوش ہو وہ طبیب کے پاس کیوں جائے گا۔ جس کو اپنی بیماری عزیز ہو گی کہے گا کہ مجھے بیمار ہی رہنے دیجیے۔بعض لوگوں پر دنیا اور آخرت کی مشقت آسان ہو نے کا سبب ارشاد فرمایا کہ کسی پر دنیا کی مشقت آسان ہے، کسی پر آخرت کی مشقت آسان ہے۔ ایک شخص ہے کہ اس کو فیکٹریوں اور کارخانوں کا انتظام آسان ہے اور نماز، روزہ، ذکر، تلاوت بھاری ہے،اور دوسرے پر دین کے کام آسان ہیں اور دنیا کے کام اسے مشکل معلوم ہوتے ہیں۔ آخر اس کی کیا و جہ ہے؟دنیاوی ضرورتیں تو سب کے ساتھ ہیں،پیٹ اس کے ساتھ بھی ہے جو اﷲ والا ہے اسے بھی کھانے پینے کی اور دوسری ضروریات ہیں لیکن اسے بقدر ضرورت دنیا میں لگنا سخت گراں ہے اور نماز