خزائن معرفت و محبت |
ہم نوٹ : |
|
اﷲ تعالیٰ کو تو گندے خیالات سے خوشی نہیں ہوتی تو فوراً کہو یا اﷲ ان خیالات سے ہم توبہ کرتے ہیں،معافی چاہتے ہیں اگر یاد ہو تو یہ دعا بھی پڑھ لو اَللّٰھُمَّ اَخْلِصْنِیْ بِذَاتِکَ وَبِمَخْلُوْقَاتِکَ اے اﷲ! میں آپ کی ذات کے ساتھ بھی اخلاص چاہتا ہوں اور آپ کی مخلوق کے ساتھ بھی اخلاص اور اچھے اخلاق چاہتا ہوں۔ آپ بتاؤ! کسی کی بیٹی کو کوئی بری نظر سے دیکھ رہا ہو، کسی کے بیٹے کو کوئی بری نظر سے دیکھ رہا ہو تو کیا اس وقت باپ کی دوستی کا حق ادا ہورہا ہے؟ جو اس کی اولاد کا نہیں ہے وہ باپ کابھی نہیں ہے، جو اﷲ کی مخلوق کا نہیں ہے وہ اﷲ کا بھی نہیں ہے جواﷲکی مخلوق کو بری نظر سے دیکھتا ہے یا مخلوقِ خدا کے ساتھ بدگمانی اور بد خیالی اور خیانت کے خیالات میں مشغول ہے اﷲ تعالیٰ اس سے خوش ہوں گے یا ناراض ہوں گے؟ بتاؤ! کیا اﷲ تعالیٰ کو پتا نہیں چلتا؟ اﷲ تعالیٰ سینوں کے راز سے باخبر ہیں۔ میری گزار شات غور سے سنیے! آنکھ بند کرکے مت سنیے، آنکھ کھول کر سنیے، کان کا دروازہ ہمیشہ کھلا رہتا ہے، کان کے اوپر کوئی پردہ نہیں ہے، آنکھ کے اوپر پردہ ہے تاکہ آنکھ نامناسب جگہ نہ دیکھے، اس لیے اﷲ نے پلکوں کا پردہ لٹکا دیا کہ جب میرے بندے کو ضرورت پڑے اور نامناسب جگہ آنکھ جانے کی کوشش کرے تو جلدی سے پردہ لٹکا لے لیکن جہاں دیکھنا عبادت ہو وہاں یہ پردہ اٹھالے، بتاؤ!عالم کو دیکھنا عبادت ہے یا نہیں؟ اَلنَّظَرُ اِلٰی وَجْہِ الْعَالِمِ عِبَادَۃٌ؎ عالم کو دیکھنا عبادت ہے، بیت اﷲ کو دیکھنا عبادت ہے، اپنے ماں باپ کو محبت و اکرام سے دیکھنے کا ثواب مقبول حج کے برابر ہے، لہٰذا میری باتیں جتنی محبت سے سنیں گے اور مجھے غور سے دیکھتے رہیں گے اتنا ہی آپ کی برکت سے مضمون کی آمد ہوگی۔مخلوق کی تکلیف دُور کرنے پر جنّت کی بشارت تو میں عرض کررہا تھا کہ اگر آپ لو گ چاہتے ہیں کہ قیامت کے دن ہم کامل ایمان کے ساتھ اُٹھیںاَکْمَلُکُمْ اِیْمَانًابلکہ کامل نہیں اکمل ایمان جو کامل سے ------------------------------