خزائن معرفت و محبت |
ہم نوٹ : |
|
روزہ اور گناہوں سے بچنا کیا اللہ کو بغیر دیکھے ان پر جان دینا آسان ہو جائے گا ؎ نہ تنہا عشق از دیدار خیزد بساں کیں دولت از گفتار خیزد مَنْ اَحَبَّ شَیْئًا اَکْثَرَ ذِکْرَہٗ؎ اس قضیہ کا عکس کر لو مَنْ اَکْثَرَ ذِکْرَہٗ اَحَبَّ شَیْئًا جس چیز کا اکثر ذکر کیا جاتاہے اس کی محبت دل میں پیدا ہوجاتی ہے۔ کسی نے مٹھائی نہ کھائی ہو کوئی اس کے سامنے بار بار مٹھائی کا ذکر کرے گا تو ایک دن اس کے دل میں مٹھائی کی محبت پیدا ہو جائے گی۔برائی کا بدلہ نیکی سے دینے کی تلقین ارشاد فرمایا کہ جس شخص سے تم کو تکلیف پہنچے اس سے تم مہربانی کرو۔ اللہ کے خاص مقرب اور ولی ہونا چاہتے ہو تو دل وگردہ کو مضبوط کرلو۔ مہربانی کے بدلے مہربانی کرنا کیا کمال ہے۔ کافر بھی مہربانی کے بدلے مہربانی کر لیتا ہے۔ پرتاب گڑھ میں ایک شدید ضرورت میں میں نے ایک بنیے سے قرض مانگا ،کہا کہ میاں جتنا جی چاہے لے لیجیے آپ کے باپ دادا کے مجھ پر بہت احسانات ہیں،یہ جو کچھ آپ دیکھ رہے ہیں سب ان ہی کی بدولت ہے۔ ظلم کے بدلے مہربانی کرنا دل گردہ والوں کا کام ہے ؎ جفا بینند و مہربانی کنند مخلوق سے ظلم دیکھو اور اس کے ساتھ مہربانی کرو۔پتھر کا کلیجہ چاہیے اس کے لیے، ظلم دیکھ رہے ہیں اور مہربانی کر رہے ہیں کیوں کہ ہمارا اللہ ہم سے راضی ہوجائے۔ نظر میاں پر لگی ہوئی ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں اے ایمان والو! کوئی تمہارے ساتھ برائی سے پیش آئے تم اس کے ساتھ اچھائی کرو۔ جنگِ احد میں کافروں نے حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے چچا حضرت حمزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کے کان، ناک اور کلیجہ کاٹ کر چبالیا تھا۔ حضور صلی اللہ علیہوسلم نے جب لاش مبارک دیکھی تو قسم کھالی کہ جب تک ستر کافروں کے اسی طرح ------------------------------