خزائن معرفت و محبت |
ہم نوٹ : |
|
کریم ہیں لہٰذا اس کی تعریف میں ساری دعائیں آگئیں۔ تو مخلوق میں کسی بندے کا تذکرۂ حَسَن ہونا کہ ماشاء اﷲبڑے حلیم الطبع ہیں، بڑے ٹھنڈے مزاج کے ہیں، بڑے ضبط اور صبروالے ہیں، اپنی بیوی کو بھی آرام سے رکھتے ہیں اور دوستوں سے بھی آرام اور اخلاق سے رہتے ہیں، صاحب میں نے تو ان پر کبھی غصہ دیکھا ہی نہیں الّا یہ کہ شریعت کا کوئی معاملہ ہو، شریعت کے خلاف غصہ کرنا بھی تو ضروری ہے تو یہ شخص رَبَّنَاۤ اٰتِنَا فِیْ الدُّنْیَا حَسَنَۃً کی تفسیر ہے کہ ثناء الخلق کی نعمت اس کو حاصل ہے ۔ اﷲ تعالیٰ نے حضرت خواجہ حسن بصری رحمۃ اﷲ علیہ کے حق میں حضرت عمر رضی اﷲ تعالیٰ عنہٗ کی دونوں دعائیں قبول فرمالیں۔ آج کی مجلس میں آپ نے بھی یہ دو دعائیں سیکھ لیں، آج آپ کا آنا سولہ آنہ ہوگیا ان شاء اﷲ، اﷲ سے یہ دونوں دعائیں مانگ لو اَللّٰھُمَّ فَقِّہْنَا فِیْ الدِّیْنِ وَحَبِّبْنَاۤ اِلَی النَّاسِ اے خدا! ہم سب کو دین کی سمجھ عطافرما اور اپنی مخلوق میں ہمیں محبوب کردے۔ اب خواجہ حسن بصری کی ایک تفسیر سنیے۔ابرار کون لوگ ہیں؟ علامہ بدر الدین عینی رحمۃ اﷲعلیہ بخاری شریف کی شرح عمدۃ القاری میں لکھتے ہیں کہ قرآن پاک میں اﷲ تعالیٰ فرماتے ہیں: اِنَّ الۡاَبۡرَارَ لَفِیۡ نَعِیۡمٍ ﴿ۚ۱۳﴾وَ اِنَّ الۡفُجَّارَ لَفِیۡ جَحِیۡمٍ ﴿ۚۖ۱۴﴾؎ یعنی نیک بندے جنّت میں جائیں گے اور نافرمان جہنم میں جائیں گے توہمیں ابرار بننا چاہیے یا نہیں؟ لیکن ابرار کون لوگ ہیں؟ خواجہ حسن بصری رحمۃ اﷲ علیہ ابرار کی تفسیر کرتے ہیں کہ ابرار کون بندے ہیں؟ قَالَ الْحَسَنُ الْبَصَرِیُّ فِیْ تَفْسِیْرِ الْاَبْرَارِالَّذِیْنَ لَایُؤْذُوْنَ الذَّرَّ؎ ابرار وہ ہیں جو چیونٹی کوبھی تکلیف نہ دیں، سن لو اس کو، بعض لوگ بے خیالی میں چیونٹیوں پر پیر رکھے چلے جاتے ہیں۔ سعدی شیرازی رحمۃ اﷲعلیہ نے فرمایا ------------------------------