خزائن معرفت و محبت |
ہم نوٹ : |
|
میں ہے، دو تین بچوں کے بعد وہ اور بھی کمزور ہوجاتی ہیں اور مرد صاحب مسٹنڈے رہتے ہیں، انڈے کھا کھا کر ڈنڈے دِکھاتے ہیں اور کہتے ہیں صاحب کیا کروں میں تو غصے سے پاگل ہوجاتا ہوں، کہتا ہوں تولیہ دھوؤ، اس نے تولیہ نہیں دھویا۔ ارے بھائی! کیوں تم نے اس کو خادمہ سمجھ رکھا ہے اپنا تولیہ خود دھولو، بیوی اس لیے تھوڑی دی گئی ہے کہ تمہارے کپڑے دھوتی رہے، خود دھولو لیکن اس کو مت ستاؤ ۔غصہ چالاک ہوتا ہے کراچی میں ہمارے ایک دوست تھے وہ کہتے تھے کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ ہم غصے سے پاگل ہوجاتے ہیں بالکل غلط کہتے ہیں، غصہ کبھی پاگل نہیں ہوتا، غصہ بہت ہوشیار ہوتا ہے، جب سیر بھر طاقت والے کے پاس سوا سیر والا آجائے اور ڈنڈا اور چھرا اور چاقو دکھائے تب اس وقت غصہ کہتاہے کہ معاف کردینا۔ اب غصہ کو یہ عقل کہا ں سے آگئی؟ خوب سُن لو دوستو! سیر بھر طاقت والا غصہ آدھے سیر والے پر پاگل ہوتا ہے، اپنے سے کمزور پر پاگل ہوتا ہے لیکن جب سوا سیر والا آگیا، محمد علی کلے نے بوکسنگ کا ایک ہاتھ دکھایا تو وہاں ہاتھ جوڑ کر بلی بن گئے۔ معلوم ہوا کہ غصے میں کوئی پاگل نہیں ہوتا، یہ سب بے وقوفی اور مکاری کی باتیں ہیں پھر بھی میں غصہ کا علاج بتائے دیتا ہوں۔غصہ کا علاج جدہ سے میرے پاس ایک خط آیا کہ میری بیوی میں، میرے بچوں میں، سارے خاندان میں غصہ بہت ہے، غصہ کا یہ مرض ایک عذاب بنا ہوا ہے۔ میں نے ان کو لکھا کہ جب دسترخوان بچھاؤ تو سب لوگ مل کر کھاؤ اور کھانے پر سات مرتبہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھ کر دم کرو اور دم کرتے وقت تھوڑا ساتھوک بھی گر جائے مگر ذرّہ کے برابر یہ نہیں کہ ایک تولہ تھوک دیا۔ ملا علی قاری مشکوٰۃ کی شرح مرقاۃ میں لکھتے ہیں خُرُوْجُ الْبُزَاقِ مِنَ الْفَمِ بزاق کے معنیٰ ہیں کہ تھوک کے تھوڑے سے ذرات گرجائیں۔ تو انہوں نے اس پر عمل کیا، ایک مہینے کے بعد خط لکھا کہ اﷲ کے رحمٰن اور رحیم نام کے صدقہ میں ہم سب پر شانِ رحمت آگئی، ہمارے غصے ختم ہوگئے اور ہم