خزائن معرفت و محبت |
ہم نوٹ : |
|
۴)ایک مولانا صاحب نے پان پیش کیا تو فرمایا تَرَکْتُ الْپَانَ وَالچَھالِیَ جَمِیْعًا بر وزن تَرَکْتُ لَّاتَ وَالْعُزّٰی جَمِیْعًا اور یہ سب مزاح بے ساختہ ہوتا ہے۔ فرمایا کہ حق تعالیٰ کے فضل سے الفاظ میرے سامنے ہاتھ جوڑ کر آتے ہیں کہتے ہیں کہ مجھے بھی استعمال کر لیجیے میں بہت مز یدار ہوں۔ ۵) ایک عالم صاحب پسِ پشت بیٹھے تھے مزاحا ًفرمایا کہ پیشِ نظر آئیے ؎ نہیں کرتے ہیں وعدہ دید کا وہ حشر سے پہلے دلِ بے تاب کی ضد ہے ابھی ہوتی یہیں ہوتیذکر لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ کا ایک الہامی طریقہ ارشاد فرمایا کہ بحالت ذکر عُدَّنَفْسَکَ مِنْ أَھْلِ الْقُبُوْر؎کا مراقبہ کرو۔ اپنے کو اہل قبور میں سے شمار کرو ۔ ذکر شروع کرنے سے پہلے تھوڑی دیر یہ مراقبہ کر و کہ یہ میرا جنازہ سامنے رکھا ہوا ہے کفن لپٹا ہواہے، اتنی گہری فکر کرو کہ کفن کی گرہیں بھی نظر آنے لگیں پھر کہو لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ یہ سوچو کہ جسم تو مردہ ہو گیا روح مجرّد ذکر کر رہی ہے اب نفی لَاۤ اِلٰہَ کا مزہ ہے۔ اس وقت مراقبہ کرو کہ کوئی نہیں ہے نہ زمین وآسمان ہیں نہ کائنات ہے، ہم بھی نہیں ہیں پوری کائنات میں اے اﷲ! صرف آپ ہی آپ ہیں باقی سب فنا ہوگیا کُلُّ مَنْ عَلَیْھَا فَانٍ؎ مخلوق سے یہ انقطاعِ تام وَتَبَتَّلْ اِلَیْہِ تَبْتِیْلًا؎ کا مصداق ہو گا اس طرح نفی لَاۤ اِلٰہَ کے بعد جب اِلَّا اللہُ کہو گے تو یہ اِلَّا اللہُ کی ضرب روح پر پڑے گی ۔فرمایا کہ یہ طریقہ حق تعالیٰ نے اس وقت مجھے خاص عطا فرمایا ہے۔ اس طرح لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ کے ذکر سے روح پر اس قدر فیضان ہو گا کہ ان شا ء اﷲ بہت قرب نصیب ہو گا، اور اس طریقے سے ان شاء اﷲ وساوس کا تدراک بھی ہو جائے گا۔ اگر وسا وس آئیں کہ تجھے فلاں کام کرنا ہے تو فوراً سمجھا دو کہ تو ------------------------------