خزائن معرفت و محبت |
ہم نوٹ : |
|
پڑھتا؟ تو ممکن ہے اس میں ریا شامل ہوگئی ہو کہ لوگ ہماری نمازوں کی تعریف کریں۔ لہٰذا ڈانٹتے وقت اس کو شہزادہ سمجھو اور اپنے کو بھنگی جیسے بادشاہ شہزادے کی کسی خطا پر بھنگی کو حکم دےدے کہ اس شہزادے کے دُرّے لگا تو کیا بھنگی دُرّے مارتے وقت خود کو شہزادےسے افضل سمجھے گا؟ بلکہ وہ تو یہ سمجھے گا کہ یہ تو شہزادہ ہے میں بھنگی ہوں بادشاہ ذرا سی دیر میں اس کی خطا معاف کر دے گا پھر وہ شہزادے کا شہزادہ ہی رہےگا۔مولانا تھانوی فرماتے ہیں کہ جس شخص کو تبلیغ کے وقت اپنی حقارت مستحضر نہیں رہتی اس شخص کے لیے تبلیغ جائز نہیں۔ نفس کے مکر بہت باریک ہوتے ہیں۔بعض دفعہ خبر بھی نہیں ہوتی اور نفس شامل ہوجاتا ہے۔ حدیث شریف میں ہے کہ ریا کی مثال ایسی ہے جیسے اندھیری رات ہو اس میں کالے پتھر پر چیونٹی چل رہی ہو تو کیا وہ چیونٹی نظر آئے گی؟ ایسے ہی دل میں ریا ہے کہ اس کا احساس کرنا بہت مشکل ہے، اس لیے عمل کر کے استغفار کرتے رہو کہ اے اللہ! جس طرح آپ کا فضل قادر ہے کہ دودھ کو خون اور گوبر سے الگ کر دیتا ہے، اسی طرح اگر میرے عمل میں میرے نفس کا خون اور گوبر مل گیا ہو تو آپ اسے پاک کردیجیے اور قبول فرمالیجیے۔ حضرت پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ فرمایا کرتے تھے کہ کرتے رہو اور ڈرتے رہو۔ اس کے ساتھ اپنے قلب میں جھانکتے رہو کہ میں جو یہ مدرسے کے بلاک رکھوارہا ہوں یہ کیوں کر رہا ہوں؟ یہ وعظ و تبلیغ جو کر رہاہوں یہ کیوں کر رہاہوں؟ شیطان و نفس میرے کسی عمل کے مقابلے میں دنیا کا کوئی معاوضہ تو پیش نہیں کر رہے۔ اس عمل میں جاہ و عزت و شہرت کی طلب تو نہیں چھپی ہوئی ہے۔ میں مہاجر ام قیس تو نہیں ہوں۔دل کی نگرانی ہی اخلاص ہے اللہ تعالیٰ سے اخلاص کی توفیق مانگتے رہو۔ اخلاص کی حقیقت کیا ہے؟ کوئی تمہارا دوست اور بڑا ہے تودھیان رہے کہ اس کی نظر میری نظر سے ملی ہوئی ہے، اس کی نظر کو دیکھتا رہے کہ وہ کس بات سے خوش ہوتا ہے اور کس بات سے ناراض ہوتاہے۔ اخلاص دل کی نگرانی ہی کا نام ہے۔ ہر وقت یہ دھیان رہے کہ کسی بات سے اللہ میاں ناراض تو نہیں ہورہے ہیں۔ مجمع میں تقریر کر رہے ہو، اگر مجمع کو دیکھ کر جاہ کا،