خزائن معرفت و محبت |
ہم نوٹ : |
|
۱۲؍صفر المظفر۱۳۹۰ھ مطابق۱۹؍ اپریل ۱۹۷۰ء بمقام۴ ۔جی ۱۲/۱،ناظم آباد، کراچی غارِ حرا کا حاصل ارشاد فرمایا کہ غارِ حرا کا حاصل کیا تھا ؟ خلوت مع الحق اور انقطاع عن الخلق۔ تعلق مع اﷲ کے حصول کے لیے خالی انقطاع عن الخلق بھی کافی نہیں اس انقطاع کے ساتھ خلوت مع الحق بھی ضروری ہے ۔ ورنہ اگر خلق سے تو انقطاع ہے لیکن دل غیر اﷲ میں مصروف ہے یا تنہائی میں نا محرم کے ساتھ بیٹھا ہے تو یہ خلوت مع الحرام ہے، تو اس انقطاع عن الخلق کے باوجود تعلق مع اﷲ نصیب ہونا نا ممکن ہے کیوں کہ خلوت مع الحق میسر نہیں ۔ایک صحابی فرماتے ہیں کہ ہم کو نامحرموں کے ساتھ تنہا بیٹھنے کو حضور صلی اﷲ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے ۔ایک مسنون دعا کی تلقین ارشاد فرمایا کہ یہ دعا مانگیےاَللّٰھُمَّ لَاتَنْزَعْ عَنِّیْ صَالِحًا مَّا اَعْطَیْتَنِیْ؎ اے اﷲ! نہ چھین لیجیے ( بہ سبب میرے گناہوں کے ) مجھ سے وہ بھلائیاں جو آپ نے عطا فرمائی ہیں ؎ اے خدائے با عطا و با وفا رحم کن بر عمر رفتہ بر جفاروحانی نشو ونما کی ایک مثال ارشاد فرمایا کہ درخت اس وقت پھولتا ہے جبکہ اس میں داخلی گرمی بھی ہو اور خارجی گرمی بھی ہو۔ خارجی گرمی تو آفتاب سے پہنچتی ہے اور داخلی گرمی کے لیے اس کی جڑوں میں کھاد دیا جاتا ہے۔ اگر داخلی اور خارجی دونوں حرارتوں میں سے اگر ایک ------------------------------