خزائن معرفت و محبت |
ہم نوٹ : |
|
بھی دیکھا تھا کہقرآن پڑھ رہا ہوں۔ ارشاد فرمایا کہ خواب میں قرآن پڑھنے سے بھی جنّت نہیں ملتی، جب بیداری میں قرآن پڑھو گے تب ملے گی۔ ان صاحب نے عرض کیا کہ اس رات میں نے تہجد بھی پڑھا، فرمایا کہ کسی کی صحبت اختیار کر نے کے بعد تہجد پڑھے،بغیرصحبت کے آدمی سمجھ لیتا ہے کہ تہجد پڑھنے سے بس جنّت میرے لیے واجب ہو گئی شیطان کان میں پھونک دیتا ہے کہ تم جنّتی ہو گئے حالاں کہ جنّت کے لیے بہت سے عمل کی ضرورت ہے۔ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کاطریقہ اختیار کر نے کی، شکل صورت حضور صلی اﷲعلیہ وسلم کی سی بنانے کی، سچا اور پکا مسلمان بننے کی ضرورت ہے۔ صرف خواب دیکھنے سے جنّت تھوڑی ملتی ہے۔خواب میں اگر یہ دیکھو کہ میں کھانا کھا رہا ہوں اور جاگنے کے بعد دن بھر کھانا نہ کھاؤتو کیا کھانا مل جائے گا، کھانے کے فوائد حاصل ہوجائیں گے؟ انہوں نے اسی قسم کے دو ایک خواب اور بیان کیے۔ ارشاد فرمایا کہ خواب کی تعبیر یہ ہے کہ دین سیکھو سچے اور پکے مسلمان بن جاؤ ۔ عمل درست نہ کرو گے تو وہ تین آدمی تمہیں بھی دوزخ میں گھسیٹ کر لے جائیں گے جن کو تم نے دوزخ میں جاتے ہوئے دیکھا تھا۔ تمہاری باری بھی آجائے گی۔ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کے طریقے پر چلنے سے جنّت ملے گی یا انگریز کے طریقے پر چلنے سے ملے گی ؟ان صاحب نے کہا کہ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کے طریقے پر چلنے سے ہی جنّت ملے گی انگریز کے طریقے پر چلنے سے کیسے مل سکتی ہے۔ ارشاد فرمایا کہ دیکھیے آپ خود ہی فیصلہ کر رہے ہیں میں کچھ نہیں کہہ رہا ہوں۔ پھر حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کے طریقے کو اپنا نا چاہیے یہ انگریزی بال کوٹ پتلون انگریز کا طریقہ ہے۔ اسے رفتہ رفتہ چھوڑ دو۔ اور حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کا طریقہ رفتہ رفتہ اپناؤ،داڑھی رکھو شرعی لباس پہنو۔ اﷲ سے رو رو کر اور گڑ گڑا کے دعا مانگو کہ اے اﷲ! جو باتیں آپ کو پسند ہیں مجھے ان پر عمل کی توفیق عطا فرمائیے اور جو باتیں آپ کو نا پسند ہیں ان سے مجھے بچنے کی ہمت عطا فرمادیجیے۔ اﷲ سے گڑ گڑا کے مانگو، ان شاء اﷲ حالت درست ہو جائے گی۔ صرف خوابوں سے کیا ہو تا ہے عمل کی ضرورت ہے ۔ بے دین آدمی خواب کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ تعبیر دینا ہر آدمی کے بس کی بات نہیں۔ کسی بے دین سے یہ خواب بیان کر دیتے تو کہہ دیتا کہ تم جنّتی