خزائن معرفت و محبت |
ہم نوٹ : |
|
اے اﷲ!حضرت صدیق اکبر کی صدیقیت سے ایک ذرّہ ہمیں بھی عطا فرما دیجیے۔ معلوم ہے وہ ذرّہ کیا ہوگا؟ اس کی وسعت کی تھاہ نہیں وہ ایسا ذرّہ ہے ۔ اس دعا کا معمول بنا لینا چاہیے ۔قوتوں میں ضعف کے بعد بھی عبادت کا پورااجر ملتاہے ایک بوڑھے صاحب نے عرض کیا کہ حضرت ضعف کے باعث اب نہ زیادہ تلاوت ہوتی ہے نہ ذکر جیسے پہلے کرتاتھا اب نہیں ہوتا،افسوس ہوتاہے کہ اب مجھے کیا ثواب اور قرب ملے گا۔ ارشاد فرمایا کہ بڑھاپے میں قوتوں کے زوال پر بھی مزدور کووہی مزدوری ملتی ہے اگرچہ پہلے ایک من وزن اٹھاتاتھا اور اب دس سیر اٹھاتاہے اس عطا میں کمی نہیں آتی،کیوں کہ دینے والانہیں بدلتا۔ ہماری قوتوں میں تغیر آتاہے اللہ تعالیٰ کی ذات متغیر نہیں ہوتی۔ اس لیے قوتوں میں ضعف کے بعد اگر پہلے سا ذکر و تلاوت نہیں ہوتی تو بھی پورا اجر ضرور ملے گا۔غیر اﷲ سے دل کی حفاظت کا ایک وظیفہ ہندوستان سے ایک رئیس مہمان آئے ہوئے تھے تو حضرتِ والا نے احقر راقم الحروف سے فرمایا کہ میرے شیخ فرماتے تھے کہ جب کوئی امیر مہمان ہو تو یا مغنی پڑھتے رہو تاکہ دل ان کی امیری و مال کی طرف مائل نہ ہو۔بیت اﷲکا مزہ اور خصوصی انوار و برکات کس کو حاصل ہوتے ہیں؟ ارشاد فرمایا کہ جس کا دل بیت اﷲ ہوتا ہے یعنی جس کے دل میں اللہ ہوتا ہے اس کو ہی بیت اﷲ میں مزہ آتا ہے، اس کو بیت اﷲ میں انوار و برکات نظر آتے ہیں ایسا شخص آفاق عالم میں کہیں بھی ہو تو ہر وقت با خدا رہتا ہے۔ دل کے بیت اﷲ ہونے سے مراد ہے جو دل ہر وقت با خدا رہتا ہے اور جس کا دل بیت اﷲ نہیں اس کو بیت اﷲ میں بھی کچھ نظر نہیں آتا، اس کو خصوصی انوار و برکات حاصل نہیں ہوتے۔ میں نے ایسے شخص بھی دیکھے ہیں کہ حرم کے اندر سگریٹ پی رہے ہیں۔ طواف نہیں کیا جاتا مکہ میں ایسے پھر