خزائن معرفت و محبت |
ہم نوٹ : |
|
نفس پر اور جسم و جان پر قائم کرے گا ۔ایک عمر جب تم اس کے احکامات خود پر نافذ کرتے رہو گے تو اس اطاعتِ کاملہ کی برکت سے نفس تمہارے قابو میں آجائے گا اب آنکھیں تمہاری مطیع ہو جائیں گی اب غلط محل پر نہیں اٹھ سکتیں ،اب قدم اﷲ کی نافرمانی کے راستے پر نہیں چل سکتے ،اب ہاتھ اﷲ کی نا فرمانی کی طرف نہیں اٹھ سکتے، اب دل پچھلے گناہوں کا تصور کر کے خوش نہیں ہو سکتا ،یہ مراد نہیں کہ گناہ کے تقاضے ہی فوت ہو جائیں گے۔نہیں!تقاضے تو اب بھی موجود ہوں گے، لیکن اب وہ مغلوب ہوں گے اب ان پر تمہاری حکومت ہوگی اور وہ محکوم ہوں گے ،پہلے وہ حاکم تھے اور تم ان تقاضوں کے تابع تھے۔نفس پر یہ حکومت کسی کی غلامی کے صدقے میں ملتی ہے ،اگر اپنے نفس کو کسی اﷲ والے کا غلام نہ بنایا جائے تو اصلاح نا ممکن ہے ۔اگر نفس کو احکامات الٰہیہ کا مطیع بنانا ہے تو کسی اﷲ والے سے تعلق کے بغیر کام نہیں بن سکتا۔۲۵ ؍رمضان المبارک ۱۳۸۹ ھ مطابق ۶ ؍دسمبر ۱۹۶۹ء ایک دعا ایک مرید کو دعا لکھی کہ اﷲ آپ کا دل دنیا سے اچاٹ اور اپنی یاد کے لیے بے چین رکھے۔ اﷲ تعالیٰ ہمارے سب کے دل دنیا سے اچاٹ اور اپنی یاد کے لیے بے چین رکھے۔اﷲ کے یہاں آہ کی قدر و قیمت ارشاد فرمایا کہ آہ کی سائنس نے کیا قدر کی؟ کہا کہ یہ کاربن ڈائی آکسائڈ یعنی گندے فضلات اور مضر ہوا ہے۔ لیکن اﷲ تعالیٰ کے یہاں آہ کی کیا قدر ہے کہ مضطر کی آہ سے عرشِ الٰہی ہل جاتا ہے۔ یہ آہ سیدھی اﷲ تک جاتی ہے درمیان میں کوئی حائل نہیں ہوتا۔ اﷲ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں: اَمَّنۡ یُّجِیۡبُ الۡمُضۡطَرَّ اِذَا دَعَاہُ وَ یَکۡشِفُ السُّوۡٓءَ ؎ ------------------------------