خزائن معرفت و محبت |
ہم نوٹ : |
|
کے لیے حفاظت کی دعا مانگے اور تنبیہ پر مایوسی کی کوئی بات نہیں ہے ،ایک غلطی نہیں اگر ایک لاکھ غلطی ہو تب بھی مایوس ہونے کی کوئی بات نہیں ہے اَلْاِنْسَانُ مُرَکَّبٌ مِنَ الْخَطَاءِ وَالنِّسْیَانِ توبہ و استغفار دل کی گہرائی سے کر کے آگے بڑھے ،کام میں لگے اور اگر دل میں مایوسی آنے لگے تو سمجھ لے کہ شیطان اب دوسرا حربہ استعمال کر رہا ہے۔ (نوٹ: اس کے بعد ظہر کے بعد والا مضمون اور مندرجہ بالا مضمون نوٹ کر کے حضرتِ والا کو سنایا تو حضرت خوش ہو گئے۔ جامع)۲۲ ؍محرم الحرام ۱۳۹۵ ھ مطابق ۴؍ فروری ۱۹۷۵ ء حالتِ قبض، حالتِ بسط سے بھی زیادہ مفید ہے احقر نے اپنی مایوسی اور حالتِ قبض کا ذکر کیا تو فرمایا کہ عالمِ متغیر کا جز ہو کر تغیر احوال سے بَری ہونے کی ہوس ، امکان محال کا مطالبہ ہے، لہٰذا سالک کو اپنی تبدیلیٔ احوال سے دلگیر نہ ہونا چاہیے جیسے کہ ظاہری تغیرات ہیں کہ کوئی شخص دن کا طالب ہو اور رات کو مضر سمجھتا ہو تو یہ نادانی ہے ایسے ہی ’’قبض رات ہے ‘‘ اور ’’بسط دن ہے‘‘اور لیل ونہار کا ربط ہے ایسے ہی قبض و بسط دونوں بندوں کو مفید ہیں، بلکہ قبض زیادہ مفید ہے کہ قبض بندے کو اقرب الی العبدیت کرتا ہے کہ بندے کا دل شکستہ ہو جاتا ہے اور اپنے کو کچھ نہیں سمجھتا۔ یہ شکستگی اﷲ تعالیٰ کو محبوب ہے۔۱۳؍صفر المظفر۱۳۹۵ھ مطابق ۲۲؍ فروری۱۹۷۵ء بجز فضل اِلٰہی کے اﷲ کا راستہ طے نہیں ہوسکتا احقر کے کبر و عُجب کی اصلاح کے لیے اﷲ تعالیٰ کی طرف سے ایک بیماری آئی جس سے دو ماہ تک احقرخود بے چین رہا اور حضرت شیخ دامت برکاتہم کے لیے باعث اذیت و تکلیف رہا ۔حق تعالیٰ نے حضرتِ اقدس کی دعاؤں کی برکت سے فضل فرمایا اور بیماری جاتی رہی اور طبیعت میں سکون ہوا۔ افسوس کہ احقر کی بیماری سے حضرتِ اقدس اذیت اور ذہنی کوفت میں مبتلا رہے حق تعالیٰ اس سیہ کار کو معاف فرمائیں۔ ارشاد فرمایا کہ اس بیماری سے ایک بڑا راز یہ کھلا کہ ملفوظات کا نوٹ کرنا شیخ کا قرب، علوم و معارف و دینی