خزائن معرفت و محبت |
ہم نوٹ : |
|
کرنا سیکھ جاتا ہے۔ اسی طرح جب اﷲ والے کے پاس رہتے ہیں تو اس کے اخلاق و اعمال کو دیکھ کر طالب کی طبیعت آخذہ اس سے اخذ کرتی رہتی ہے، شیخ سے رونا بھی سیکھ جاتا ہے کہ اﷲ کی یاد میں کیسے رویا جاتا ہے، بندوں کے ساتھ کیسا معاملہ کیا جاتا ہے۔ جس طرح مرغی کا بچہ ایک معتدبہ مدت ماں کے ساتھ رہ کر دانہ تلاش کرنا سیکھ جاتا ہے اسی طرح اپنے شیخ کے پاس اتنا رہو کہ اس کودیکھ دیکھ کر اﷲ کو تلاش کرنا سیکھ لو۔ جب سیکھ لوگے تو اگر شیخ کی صحبت کے پروں سے الگ بھی ہوجاؤگے تو نقصان نہ پہنچے گا۔مجاہدہ کا انعام ارشاد فرمایا کہ اگر کوئی سوئی چبھوکر ایک لاکھ روپیہ دے دے تو کیا کوئی ہے جو سوئی چبھوانا پسند نہ کرے گا؟ اسی طرح یہ مجاہدات کہ آنکھوں کو بچاؤ ان کی تکلیف پر اﷲ جو قرب کی عظیم دولت عطا فرماتے ہیں ان کے سامنے مجاہدات کی تکلیف ایسی ہے جیسے سوئی چبھو کر ایک لاکھ مل جائیں۔۱۲؍ شوال المکرم ۱۳۹۴ھ مطابق ۲۹؍ اکتوبر ۱۹۷۴ء ،دوپہر آدمیت اور شیطانیت کا فرق رات حضرتِ اقدس نے ایک غلطی پر بغرضِ اصلاح احقر کو ڈانٹا تھا۔ آج صبح احقر سے فرمایا کہ میری ڈانٹ سے کیا تجھے غم ہوتا ہے؟ احقر نے عرض کیا بہت غم ہوتا ہے یہ خیال کرکے کہ احقر حضرتِ والا کی راحت کے بجائے اذیت کاسبب ہوجاتا ہے۔ بوقتِ دوپہر کرم خاص فرمایا اور فرمایا کہ میری ڈانٹ سے گھبرایا نہ کرو میری ڈانٹ تمہاری اس یقین دہانی کی وجہ سے ہوتی ہے کہ تم میرے پاس سے بھاگ نہیں سکتے۔ پھر حضرتِ والا ہنسنے لگے اور فرمایا کہ یقین دہانی کا لفظ میں نے سیاسی استعمال کیا ہے نا؟احقر نے عرض کیا کہ مجھے تو اس میں محبت معلوم ہوتی ہے۔ حضرت ہنسنے لگے۔ تھوڑی دیر بعد فرمایا کہ شیطان کو نکالا گیا توبھاگ گیا اور حضرت آدم علیہ السلام کو نکالا گیا تورونے لگے اور کہا رَبَّنَا ظَلَمْنَا دونوں کا اخراج صورتاً اگرچہ ایک ہے لیکن معناً زمین و آسمان کا فرق ہے۔ ایک کے اخراج سے اس کی مردودیت کی تکمیل ہوئی اور دوسرے کے