خزائن معرفت و محبت |
ہم نوٹ : |
|
۲۱؍ ربیع الاوّل ۱۳۸۹ھ مطابق ۷؍جون ۱۹۶۹ء، بروز سنیچر ما بین المغرب و العشاء، برمقام قیام گاہنفع کامل کے لیے شیخ کی صحبت میں طویل مدت رہنا ضروری ہے عرض کیا کہ حضر ت کے پاس آکر تعلق مع اﷲ اور قرب میں ترقی معلوم ہوتی ہے اور الگ ہو ئے جب کچھ دن ہو جاتے ہیں تو ایسا معلوم ہو تا ہے کہ حالت خراب ہو گئی اور تعلق مع اﷲمیں کمی ہو گئی ۔فرمایا کہ یہ دلیل ہے آپ کے صحیح راستے پر ہونے کی ،شروع میں ایسا ہی ہو تا ہے کہ مربی کی صحبت میں روح میں حرارت پیدا ہوتی ہے اور دوری سے وہ حرارت کم ہوجاتی ہے ایک عرصہ تک ایسا ہی چلتا ہے ،پھر اس کی جان میں خود حرارت آجاتی ہے، پھر اس کی جان میں خود چراغ جل جا تا ہے کہ بغیر صحبت کے بھی قرب محسوس کر تا ہے اور شیخ سے دوری سے بھی اس حرارت ِقرب میں کوئی کمی نہیں ہو تی، لیکن اس کے لیے ؎ بسیار سفر با ید تا پختہ شود خامی طویل سفر چاہیے کہ خامی پختہ ہو جائے ۔سفر سے مراد سفر باطنی ہے ۔سلوک طے کر نا مراد ہے۔ ایک عمر چاہیے ایک دو دن کی بات نہیں۔ ایک عمر کسی اﷲوالے کی صحبت میں رہنا ضروری ہے ۔خوابوں کی تعبیر اورعملِِ صالح کی ترغیب ایک صاحب نے خواب دیکھا تھا کہ میں جنّت میں د اخل کر دیا گیا اور تین آدمی دوزخ میں ڈال دیے گئے۔ وہ حاضر ہوئے۔ ان سے فرمایا کہ آپ کے خواب کی تعبیریہ ہے کہ جنّت کا راستہ اختیار کرو ۔ جو عمل جنّت میں لے جانے والا ہے وہ شروع کردو اور جو عمل دوزخ میں لے جانے والا ہے اسے چھوڑدو۔ جنّت خواب سے نہیں ملتی عمل سے ملتی ہے ۔ کسی ایسے کی صحبت اختیار کر و جو تمہیں جنّت میں لے جانے والے اعمال بتائے۔اس کی ہدایات پر عمل کرو ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے یہ خواب