خزائن معرفت و محبت |
ہم نوٹ : |
|
فہم اور طریق کے آداب کا علم سب معطل اور بے کار ہے اگر حق تعالیٰ کا فضل شامل نہ ہو۔ اور آدمی جو یہ سمجھتا ہے کہ میں شیخ کی صحبت سے بڑے بڑوں کا راستہ طے کرا سکتا ہوں وہ خود راستے میں مارا جاتا ہے اگر میاں دستگیری نہ فرمائیں۔گناہوں کی معافی کے ساتھ گناہوں سے پاکی کی دعا ایک صاحب کو یہ دعا تعلیم فرمائی کہ یا اﷲ !آپ ہمارے گناہوں کو معاف بھی کر دیجیے اور اپنی رحمت سے ہمیں پاک بھی کر دیجیے ،کیوں کہ معافی مانگنے سے گناہ تو معاف ہو گیا لیکن اگر آیندہ گناہوں سے بچنے کی توفیق نہ ہوئی تو پاکی نصیب نہ ہوئی۔ اس لیے ایسی دعا مانگو کہ معافی بھی سابقہ گناہوں سے ہوجائے اور پاکی بھی مل جائے یعنی طبیعت بھی پاک عطا ہو جائے مثلاً اگر کسی شخص کو گناہ کا تقاضا ہوتا ہے لیکن مجاہدہ سے ہلکا میلان باقی رہ گیا ہے ، خیال آتا ہے اور یہ لاحول پڑھ کر مشغول نہیں ہوتا تو اس کی طبیعت پاک ہے، لیکن جو گناہ کا خیال آنے سے اپنے اختیار سے اس میں مشغول ہو اور دل مزہ لینے لگے تو اس کی طبیعت ابھی ناپاک ہے اس کی پاکی کے لیے دعا مانگنی چاہیے۔حضرتِ والا کی محبت اور بشارتِ عظمیٰ ارشاد فرمایا کہ دو ماہ آپ کو جو قبضِ باطنی کی تکلیف ہوئی وہ میری محبت ہی کی وجہ سے تھی۔مجھ کو آپ سے اور آپ کو مجھ سے جو محبت ہے یہ چُھپی نہیں رہے گی مشہور ہو کر رہے گی ؎ ہماری تمہاری محبت کے قصے رہے گا یہ افسانہ مشہور ہو کر جب آپ کو شفاء ہو گی تو آپ اس واقعے کو بہت خاص انداز میں لکھیں گے۔ میں آپ کو بشارت دیتا ہوں کہ اس وقت آپ کے قلم میں ایک خاص جان ہوگی ان شاء اﷲ۔ چاند بے نور ہوتا ہے لیکن آفتاب عکس ڈال دیتا ہے تو چاند نور سے جگمگانے لگتا ہے، اس وقت نورِ آفتابِ حق آپ کے قلم کے محاذات میں ہوگا جب اﷲ تعالیٰ اپنے نور کا عکس ڈال دیتے ہیں تو تصنیف و تالیف ہو رہی ہے، تبلیغ ہو رہی ہے، ملفوظات لکھے جا رہے ہیں، اگر اس