خزائن معرفت و محبت |
ہم نوٹ : |
|
کافر کے بچے کو دیکھنے آئے ہیں۔ ہمارے بڑے بزرگ اخلاق کی بلندیوں کے مینارے تھے۔ سب سے بڑی چیز اصلاحِ اخلاق ہے۔کامل ایمان والا کون ہے؟ حدیث شریف میں ہے کہ سب سے کامل ایمان اُس شخص کا ہے جس کے اخلاق اچھے ہوں جبکہ ہمارے ذہنوں میں یہ ہے کہ جو زیادہ عبادت کرتا ہے، زیادہ حج اور عمرہ کرتا ہے، زیادہ تسبیح وظیفے پڑھتا ہے اس کا ایمان کامل ہے مگر سرورِ عالم صلی اﷲعلیہ وسلم کا ارشادِ مبارک ہے کہ جس کے اخلاق اچھے ہوتے ہیں اس کاایمان سب سے زیادہ اعلیٰ اوراکمل ہوتا ہے۔ اعلیٰ اخلاق نہ ہونے کی وجہ سے کم گھرانے ہیں جو سکون سے رہتے ہیں ورنہ کہیں شوہر کی طرف سے زیادتی ہے تو کہیں بیگم کی طرف سے زیادتی ہے جو شوہر کو بے غم نہیں رکھتی، اس کا نام تو بیگم ہے مگراپنے شوہر کو بے غم رکھنا نہیں جانتی۔ اس لیے آج آپ جو کچھ سنیں وہ اپنے بیٹوں، بیٹیوں اور بیویوں کو بھی سنائیں۔عورتوں پر شوہر کے حقوق حضرت حکیم الامت مجدد الملّت مولانا اشرف علی تھانوی رحمۃ اﷲعلیہ نے بہشتی زیور حصہ نمبر چار میں ’’شوہر کے ساتھ نباہ کرنے کا طریقہ‘‘ میں سرورِ عالم صلی اﷲ علیہ وسلم کے ارشادات تحریر فرمائے ہیں کہ عورتوں کو شوہر کے ساتھ کس طرح رہنا چاہیے۔ اگر بیویاں حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کے ان ارشادات پر عمل کریں تو شوہر ان پر مہربان ہوجائے گا۔ ان ارشادات کو بار بار اپنے گھروں میں بھی سنائیے، ان شاء اﷲ ان کی برکت سے میاں بیوی میں نہایت ہی محبت اور اُلفت کا تعلق قائم ہوجائے گا اور احقر کے تین مواعظ ہیں’’خوشگوار ازدواجی زندگی‘‘، ’’حقوق النساء‘‘اور ’’حقوق الرجال‘‘ ان کو بھی پڑھیے لہٰذا اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی بیوی آپ سے محبت کرے، اکرام سے رہے، شرارت نہ کرے تو ’’خوشگوار ازدواجی زندگی اور حقوق النساء‘‘ پڑھیے اور اس کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آئیے، اور اگر آپ چاہتے ہیں کہ میری بیٹی اپنے شوہر کے حقوق صحیح ادا کرے تو اس کو ’’حقوق الرجال‘‘ پڑھائیے۔