خزائن معرفت و محبت |
ہم نوٹ : |
|
ہے۔ بس یہ فارمولا بتادیا۔ اگر آپ اس فارمولے پر رہیں گے تو کبھی ضایع نہیں ہوں گے اور شیطان کبھی برباد نہیں کرسکے گا۔مشورہ پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے رنجیدہ نہ ہوں حضرت حکیم الامت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کے ارشادات ہیں۔ ہم نہیں جانتے کہ عقل کیا چیز ہے۔ شریعت کا یہ حکم ہے، بس چپ چاپ دُم دباکر بیٹھو، اگرچہ دُم نہیں ہے مگر دم دباسکتے ہیں۔ کیسے دباسکتے ہیں کہ خاموش رہیں۔ اور طبیعت کو عقل پر اور عقل پر شریعت کو غالب رکھیں، اور ہنستے بولتے رہیں، تعلقات پہلے جیسے ہی خوشگوار رہیں۔ ذرّہ برابر بھی فرق نہ آنے پائے۔ اور اگر دل جل رہا ہے کہ میرے مشورے پر عمل نہیں کیا تو کام خراب ہوگیا اگر میرے مشوروں پر عمل کرتا تو اس طرح نہیں ہوتا تو سمجھ لو کہ یہ نفسانیت ہے اور اسی وجہ سے یہ ملولِ خاطر ہوا، ایسا کرنے سے اُس کی طبیعت اس کی عقل پر غالب آگئی۔ اور یہ کہہ بھی دیا کہ میرے مشورے پر عمل نہ کر کے آپ نے مجھ کو غمگین اور رنجیدہ کیا۔ رنجیدگی ظاہر کرنا، منہ پھلانا، غصہ کرنا یا لوگوں کو ڈانٹنا سب شریعت کے خلاف ہے۔۵؍ جمادی الثانی ۱۴۲۳ھ مطابق ۱۴؍ اگست ۲۰۰۲ء پی۔ آر۔ ایف ہسپتال کے افتتاح کے موقع پر نصیحت نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ ،أَمَّا بَعْدُ ارشاد فرمایا کہ علم کی دو قسمیں ہیں: ایک علم الابدان اور دوسرا علم الادیان۔ علم الابدان جس کی بنیاد پر یہ میڈیکل سینٹر قائم ہوا ہے، یہاں بدن کی بھی حفاظت رہے گی اور دین کی بھی حفاظت رہے گی۔ علم الابدان علم الادیان کے تابع ہے کیوں کہ علم الابدان اگر علم دین کے تابع نہ ہو تو وہ آخرت میں وبال ہے کیوں کہ جس کام کا نتیجہ مرنے کے بعد اچھا نہ ہو وہ کام بالکل بے کار ہے۔ یہاں دنیا میں بہت واہ واہ ہوئی اور مرنے کے بعد پٹائی شروع ہوگئی تو ایسا کام کس کام کا ہے۔ علم وہ ہے جو دنیامیں بھی عزت دے اور آخرت میں بھی عزت دے۔ ہر جگہ علم الادیان قائم ہورہے ہیں۔ بہت کم ایسا ہے کہ علم الادیان