خزائن معرفت و محبت |
ہم نوٹ : |
|
کہ ہر جگہ قانون بازی نہیں چلتی، خشک ملائیت ٹھیک نہیں ہے، حقِ رابطہ سیکھو اور حقِ رابطہ سے اﷲ سے رابطہ ملتا ہے، اﷲ کا دین محبت کا راستہ ہے خشک قانون کا راستہ نہیں ہے مگر اہلِ رابطہ اور اہلِ محبت کی صحبت میں رہنے سے یہ خشکی دور ہوجاتی ہے جیسے کسی کو نیند نہیں آتی، دماغ میں خشکی بڑھ جاتی ہے تو اطباء لکھتے ہیں کہ اس کی کشتی دریا میں ڈال دو اور رات بھر وہاں سلاؤ تاکہ پانی کی رطوبت اس کی ناک سے داخل ہوکر اس کے دماغ کی خشکی دور کردے تو اہل اﷲ کے دریاؤ ں کے پاس رہو ان شاء اﷲ تعالیٰ ان کے قلب میں جو اﷲ کی محبت ہے وہ آپ کے قلب میں منتقل ہوجائے گی۔ ارشاد فرمایا کہ اسلام میں بیوی کا دل خوش کرنا اور خوش رکھنا بہت بڑی عبادت ہے۔ اﷲ تعالیٰ نے بیویوں کے متعلق قرآن پاک میں سفارش کی عَاشِرُوْھُنَّ بِالْمَعْرُوْفِیعنی اپنی بیویوں سے نیک برتاؤ کرو۔ایک شخص نے کھانے میں نمک تیز کردینے پر بیوی کو معاف کردیا، مرنے کے بعد ایک بزرگ نے خواب دیکھا کہ اس نے کہا اﷲ تعالیٰ نے مجھے اِسی عمل کی برکت سے بخش دیا کہ میں نے اپنی بیوی کے نمک تیز کرنے کو معاف کردیا تھا۔ ارشاد فرمایا کہ حضور صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم نے پچیس سال کی عمر میں حضرت خدیجہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا سے جو چالیس سال کی تھیں شادی کی اور آپ کی۵۲ سال کی عمر مبارک تک زندہ رہیں مگر اُن کی تکلیف کے خیال سے آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے دوسری شادی نہیں کی کہ بی بی خدیجہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہاکو تکلیف ہو گی۔شیخ کے ادب کی تعلیم حضرتِ والا دامت برکاتہم کے ایک مُجاز نے عرض کیا کہ جب میں خانقاہ آتا ہوں تو بہت سے احباب اور جاننے والے اور مریدین گھیرلیتے ہیں اور مصافحہ شروع کردیتے ہیں اور بعض ہاتھ چومنے لگتے ہیں اور ایک مجمع سا لگ جاتا ہے جو خانقاہ میں مجھے خلافِ ادب معلوم ہوتا ہے، بہت منع کرتا ہوں لیکن لوگ نہیں مانتے۔ مجھےاس معاملے میں بہت تشویش ہے۔