خزائن معرفت و محبت |
ہم نوٹ : |
|
بتوں سے پاک فرما دیجیے۔ اے اﷲ!میری نظرسے تو میرے دل کے بت پوشیدہ ہو سکتے ہیں لیکن اے اﷲ!آپ علیم بذات الصدور ہیں آپ اپنے فضل سے میرے دل کے ریزہ ریزہ کو پاک فرما دیجیے۔ اے اﷲ!اگر آپ مل گئے تو سب کچھ مل گیا ۔اور اس بات سے پناہ مانگتا ہوں کہ سب کچھ مل جاوے لیکن آپ نہ ملیں۔ اے اﷲ!میرے دل کو اپنے لیے خاص فر ما لیجیے اور مجھے اخلاص کی دولت عطا فرمادیجیے۔آیت رَبِّ ہَبْ لِیْ حُکْمًا …الٰخ پر ایک الہامی علم رَبِّ ہَبْ لِیْ حُکْمًا وَّاَلْحِقْنِیْ بِالصّٰلِحِیْنَ؎ اس آیت سے ثابت ہوا کہ محض زیادتِ علم مطلوب نہیں بلکہ زیادتِ علم اس وقت نعمت ہے جب الحاق بالصالحین کے ساتھ ہو اور یہ الحاق بالصالحین عقائد میں ہو،اعمال میں احوال میں ہو، اقوال میں ہو ورنہ محض زیادتیٔ علم تو شیطان کو بھی حاصل تھی لیکن الحاق با لصالحین نہ تھا اس وجہ سے اس کی زیادتیٔ علم اس کی گمراہی کا ذریعہ ہو گئی۔ ( یہ علم بیت اﷲ میں عطا ہوا)آیت یَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ اَخْبَارَھَاکی تفسیر حضرت ابو ذر غفاری اس حدیث کے راوی ہیں حضور صلی اﷲ علیہ وسلم نے جب یہ آیت تلاوت فرمائی یَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ اَخْبَارَھَا؎ اس دن زمین بیان کرے گی اپنی خبریں۔ توصحابہ سے پوچھا کہ جانتے ہو کہ یہ خبریں بیان کرنا کیا ہے ؟ صحابہ نے عرض کیا اَللہُ وَرَسُوْلُہٗ اَعْلَمُ اﷲ و رسول زیادہ جانتے ہیں۔ پھر حضرت صلی اﷲ علیہ وسلم نے یہ تفسیر بیان فرمائی کہ زمین کا خبریں بیان کرنا یہ ہے کہ زمین کی پیٹھ پر جو اعمال کیے جا رہے ہیں زمین اس کی گواہی دے گی؎ ------------------------------