خزائن معرفت و محبت |
ہم نوٹ : |
|
کو پیار محبت سے رکھے، خطا ہوجائے تو اس کو معاف کردے، اسے گالیاں نہ دے، جوتے نہ مارے، اس سے منہ نہ پھلائے، اپنی بیٹی کے لیے تعویذ لیتے ہیں یانہیں؟ اور آپ کی بیویاں بھی تو کسی کی بیٹیاں ہیںیا نہیں؟ بولو بھئی! تو کھانے میں نمک تیز ہوجانے کے باوجود شوہر نے بیوی کو معاف کردیا اور کہا کہ یااﷲ آپ کی بندی سمجھ کر اس کو معاف کر تا ہوں جو چند دن کے لیے مجھے ملی ہے، پھر نہ ہم ہوں گے نہ یہ ہوگی، سب قبروں میں لیٹے ہوں گے، میں آپ کو خوش کرنے کے لیے آپ کی اس بندی کی خطاء کو معاف کرتا ہوں۔ حکیم الامت مجدد الملت اپنے وعظ میں بیان کرتے ہیں کہ جب اس کا انتقال ہوگیا تو اس کو ایک بزرگ نے خواب میں دیکھا اور پوچھا کہ اے بھائی! اﷲ کے یہاں تیرا کیا معاملہ ہوا؟ اس نے کہا کہ میرے بڑے گناہ تھے لیکن اﷲ نے فرمایا کہ تو نے جو نمک تیز کرنے پر میری بندی کو معاف کردیا تھا اس کے بدلہ میں میں تجھ کو معاف کرتا ہوں۔اکمل ایمان کیسے حاصل کریں؟ آج ایک حدیث سن لیجیے، ان شاء اﷲ اس کی برکت سے ایمان کامل نہیں اکمل ہوجائے گا، بس فرض، واجب، سنّت مؤکدہ پڑھ لو، زیادہ نفل، حج، عمرہ بہت زیادہ تسبیح اور نفلی عبادات چاہے کم ہوں مگر اخلاق اچھے کرلو تو حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ جس کے اخلاق مخلوقِ خدا کے ساتھ اچھے ہوں گے قیامت کے دن اس کا ایمان کامل ہی نہیں اکمل ہوگا۔ علامہ بدر الدین عینی رحمۃ اﷲ علیہ ایک حدیث نقل فرماتے ہیں: اَلْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُوْنَ مِنْ لِّسَانِہٖ وَیَدِہٖ؎ کامل مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے کسی مسلمان کو تکلیف نہ پہنچے۔ یہاں علامہ بدر الدین عینی نے ایک علمی اِشکال کیا ہے کہ کیا پیر سے مارنے کی اجازت ہے؟ کیوں کہ حدیث میں صرف دو باتیں ہیں زبان سے تکلیف نہ دو اور ہاتھ سے تکلیف نہ دو مگر پیر کا ذکر نہیں فرمایا لہٰذا کیا زبان اور ہاتھ کو بچاؤ اور دو لات لگا دو؟ تو علامہ بدر الدین عینی اس ------------------------------