مقدمہ
جناب خالد اقبال تائب ؔ صاحب دامت بر کاتہم
خلیفہ مجاز بیعت
عارف باللہ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب نو راللہ مرقدہ
اثرؔ کا مجموعہ کلام ’’روحِ سلوک‘‘ دل کی آواز ہے جو ایک صاحبِ دل کی صحبت کے اثر سے دل پذیر بھی ہے اور دلنواز بھی۔ یہ حقیقت ہے کہ اچھی شاعری سہ جہتی مکالمہ ہوتی ہے۔ مکالمہ، اپنے خالق سے، اپنی ذات سے اور اس کائنات سے۔ مگر یہاں ایک جہت اضافی ہے اور وہ ہے اپنے مصلح و مرشد کے احسانات و عنایات کا ذکر اور احباب و متعلقین کو ان سے مستفید ہونے کی ترغیب۔ یوں اثرؔ کی شاعری مذکورہ مثلث کی بجائے ایک مربع کے گرد گھومتی نظر آتی ہے، کبھی وہ خالق کائنات کی صنّاعی کا ذکر کرتے ہوئے یوں محو ثنا ہے۔
گلشنِ دہر کی صنعت کا کوئی پہلو ہو
تیری تعریف کا پہلو نظر آتا ہے مجھے
تو کہیں دوریِ حق کے سلسلے میں خود سے اس طرح شا کی ہے: