روح سلوک |
|
معیارِ عشقِ رسول ﷺ کیا یہی عشق ہے کیا یہی پیار ہے شکلِ عاشق سے معشوق ﷺ بیزار ہے عاشقِ نامدار اک نظر دیکھئے عاشقی کی عمارت تو مسمار ہے کیا یہی ہیں مسلماں کے چال و چلن معصیت معصیت پر بھی اصرار ہے طالبِ مغفرت بھی تو کوئی بنے یہ بجا ہے کہ اللہ غفار ہے منہ دکھائے گا کیسے سرِ حشر تو پیٹھ پر جو گناہوں کا انبار ہے نفس و شیطاں کو کرتا ملامت نہیں کیا ضمیرِ مسلمان مردار ہے کوئی عیسائی ہے اور یہودی کوئی کفر و الحاد کا گرم بازار ہے اور تو ہے کہ سوتا ہے گھر میں پڑا جوشِ ایمان شاید کہ بیمار ہے