روح سلوک |
|
ناز اس پر ہے کسی مقبول سے منسوب ہوں ورنہ میری کیا حقیقت میں کسی قابل نہیں کس طرح دیکھے فنا فی اللہ کی منزل کا خواب مرتبہ جس کو فنا فی الشیخ کا حاصل نہیں ٭٭٭٭ حاصلِ بندگی جس سے مجروح ہو اعتمادِ خواص ایسی حرکت سرِ عام مت کیجئے صورتِ خضر میں ارتکابِ گناہ اے اثرؔ یہ غلط کام مت کیجئے کم سے کم اپنے ظاہر کا رکھئے بھرم گول ٹوپی کو بدنام مت کیجئے حاصلِ بندگی اجتنابِ گناہ کام یہ ہے بُرا کام مت کیجئے