روح سلوک |
|
نعت ذرا بھی شک جسے ختم الرُسُل کی بات میں ہے شقی وہ سب سے بڑا ساری کائنات میں ہے اسی لئے تو مجھے شک نہیں نجات میں ہے حضور ﷺ آپ کا دامن جو میرے ہاتھ میں ہے براجمان ہوں مدحِ نبی ﷺ کی مسند پر جبھی تو اتنی بلندی تخیلات میں ہے ہے یوں تو سب کی زمانے میں اپنی اپنی بات مگر وہ بات جو ختم الرُسُل کی بات میں ہے سوال یہ ہے کہ ہم کیوں نہیں ہیں محور پر یہ کیا جواب زمانہ تغیرات میں ہے نقوشِ عالم رنکیں اثرؔ کو کیا بھاتے نگارِ گنبدِ خضریٰ تصورات میں ہے