روح سلوک |
|
نعت بے خودی کیسی ان اصحاب پہ چھائی ہوگی جن کو سرکار ﷺ نے نظروں سے پلائی ہوگی جمع کرتا ہوں میں نعتوں کا خزینہ یارو اس سے بڑھ کر بھی بھلا کوئی کمائی ہوگی روح بیتاب ہے سرکار ﷺ سے ملنے کے لئے جانے کب قیدِ مسلسل سے رہائی ہوگی رشک اس پر تو سلاطین بھی کرتے ہوں گے جس کی تقدیر میں آقا ﷺ کی گدائی ہوگی اس سے بڑھ کر بھی کوئی دہر میں مفلس ہوگا دولتِ عشقِ نبی ﷺ جس نے نہ پائی ہو گی کعبۂ دل میں کوئی جھانک کے دیکھے تو اثرؔ سبز گنبد ہی کی تصویر سمائی ہوگی