تیغِ حکمِ خدا کو رکھیں اپنی گردن پر ہم بھی
راہِ حق میں اپنی ہتھیلی پر لے جائیں سر ہم بھی
مثلِ علیؓ کے حملہ کردیں نفس کے خیبر پر ہم بھی
راہِ خدا میں جان لڑادیں ہم بھی پڑھ کر بسم اللہ
الّا اللہ الّا اللہ الّا اللہ الّا اللہ
عشقِ خدا کی آگ وہ پہلے صحنِ دل میں لگاتے ہیں
جس سے معاصی کے سارے ہی خار و خس جل جاتے ہیں
پھر سالک کو آسانی سے منزل پر پہنچاتے ہیں
رب نے ایسا شیخ دیا ہے سب کہہ دو سبحان اللہ
الّا اللہ الّا اللہ الّا اللہ الّا اللہ
اپنے رب سے غافل ہو کر اپنی عمر گنوا بیٹھے
بھول کے اپنے مولیٰ کو ہم دل غیروں سے لگا بیٹھے
خالقِ دل سے ناطہ توڑا دل کا چین لٹا بیٹھے
چین کہیں ہے عشقِ بتاں میں توبہ توبہ معاذ اللہ
الّا اللہ الّا اللہ الّا اللہ الّا اللہ