روح سلوک |
|
جا کے پوچھے کوئی نیشاپور کے درویش سے آخرش کیا فرق ہے جو فقر و سلطانی میں ہے چند دن رہنا پڑے دریائے اہلِ دل سے دور پھر پتہ چل جائے گا تُو کس قدر پانی میں ہے دل میں غیروں کا گزر یہ کیسے ممکن ہے اثرؔ دل زہے قسمت کہ اہلِ دل کی نگرانی میں ہے ٭٭٭٭ کنٹرول پائیں جواہرات کو کنکر کے مول میں رکھیں اگر نگاہ کو ہم کنٹرول میں آنکھوں کے ترازو کو خدا دیکھ رہا ہے ہرگز کمی نہ کیجے کبھی ناپ تول میں