روح سلوک |
|
الفاظ سے تو نعت کی محفل سجائیں گے اعمال میں نبی ﷺ کی اطاعت نہیں رہی بعد از طعام سب کی زباں پر تو شکر ہے پر دل میں یادِ خالقِ نعمت نہیں رہی ہے اس مرض کا دوستو بس ایک ہی سبب دراصل اہلِ عشق کی صحبت نہیں رہی ٭٭٭٭ قطعہ آدمی جب گناہ کرتا ہے اپنے دل کو سیاہ کرتا ہے دارِ فانی کے عیش کی خاطر اپنی عقبیٰ تباہ کرتا ہے