روح سلوک |
|
حرص و ہوس کی پیاس ہے گناہ تجھ کو راس ہے عیسائیوں سی شکل ہے انگریز سا لباس ہے منافقت اصول ہے تو عاشقِ رسول ﷺ ہے ناواقفِ فنا ہوا سر کبر سے تنا ہوا پجاریٔ انا ہوا فرعون ہے بنا ہوا ناقابلِ قبول ہے تو عاشقِ رسول ﷺ ہے مانا کہ تُو شریف ہے ہر ظلم کا حریف ہے پر اس کو کیا کریں بھلا حد درجہ تو نحیف ہے اب عشق خود ملول ہے تو عاشقِ رسول ﷺ ہے