روح سلوک |
|
مردِ قلندر آسمانِ دل کے اختر کیا کہوں کیا کہوں اللہ اکبر کیا کہوں آپ تو عشاق کی تصویر ہیں آپ کو مردِ قلندر کیا کہوں شیخ کامل خضرِ منزل راہبر کون سا ہے لفظ بہتر کیا کہوں عشق کا دریا کہوں میں آپ کو یا محبت کا سمندر کیا کہوں قرب حضرت کا زہے قسمت اثرؔ ہے کہاں تیرا مقدر کیا کہوں ٭٭٭٭ ہم نے دیکھے ہیں مشائخ اور بھی جگ میں مگر منفرد سب سے ہمارے حضرتِ والا کارنگ روح رہتی ہے طواف کوچۂ جاناں میں گم ہم زمیں پر دیکھتے ہیں عالمِ بالا کارنگ