روح سلوک |
|
آرزو کیا چیز ہے دوستوں کو چھوڑ دوں نفسِ عدو کیا چیز ہے ان کے حکموں کے مقابل آرزو کیا چیز ہے آج بھی عشاق ایسے ہیں کہ ان کی راہ میں سر کٹا دیتے ہیں ارماں کا لہو کیا چیز ہے دل کی سب ناپاکیوں کو پاک کردیتا ہے یہ کوئی کیا جانے نگاہوں کا وضو کیا چیز ہے ان کی آنکھوں سے پیئے بیٹھا ہوں میرے سامنے جام کی کیا ہے حقیقت اور سبو کیا چیز ہے بات جب ہے روزِ محشر آدمی ہو کامیاب عارضی دنیا میں ہونا سرخرو کیا چیز ہے انبیاء کا اور صحابہ کا جہاں بہتا ہے خوں اے اثرؔ اس راستے میں ایک تُو کیا چیز ہے