روح سلوک |
|
نعت ہر سمت ایک نور کا ہونے لگا ظہور دنیا میں جب حضور ﷺ کا ہونے لگا ظہور ذکرِ نبی ﷺ کیا تو سرِ شاخِ قلب و جاں تسکین کے طیور کا ہونے لگا ظہور اُمّی لقب کے درسِ فصیح و بلیغ سے انسان پر شعور کا ہونے لگا ظہور دل پر جو نقش ہیں شہِ والا ﷺ کی مدحتیں کاغذ پہ ان سطور کا ہونے لگا ظہور آئی فضائے نعت میسر تو فکر سے کیفیتِ طہور کا ہونے لگا ظہور جب سے اثرؔ ہے بادئہ عشقِ نبی ﷺ نصیب دل پر عجب سرور کا ہونے لگا ظہور