روح سلوک |
|
نعت چاہے جو دور رہ کے بھی قربت رسول ﷺ کی اپنائے ہر مقام پہ سنت رسول ﷺ کی گر دوستوں نے سچ کو سراہا تو کیا کمال دشمن بھی مانتے ہیں صداقت رسول ﷺ کی قسمت پہ ناز کرتے ہیں قرطاس اور قلم جب لکھنے بیٹھتا ہوں میں مدحت رسول ﷺ کی کچھ کام آ سکی نہ اطاعت بغیر وہ حاصل تھی بولہب کو بھی قربت رسول ﷺ کی سائنس نے بھی مانا ہے چودہ صدی کے بعد سنت میں جو نہاں ہے فراست رسول ﷺ کی خلدِ بریں کے خوان سے محروم رہ گیا جس نے نہیں قبول کی دعوت رسول ﷺ کی حاتم بھی ان کے در کا بھکاری ہے اے اثرؔ کیا جانتا ہے کوئی سخاوت رسول ﷺ کی