روح سلوک |
|
قربِ الٰہی روح جب قربِ الٰہی پائے گی زندگی میں زندگی آجائے گی آدمی شاہیں صفت ہوجائے گا کرگسی خود اپنے پر سمٹائے گی گلشنِ دل میں تب آئے گی بہار خواہشوں کی جب کلی مرجھائے گی سنتوں کی بارشیں کر دیجئے بدعتوں کی گندگی دُھل جائے گی عشق میں خود کو جلا دے اے اثرؔ رنگ تب تیری محبت لائے گی ٭٭٭٭ جو سکونِ دل ڈھونڈے آہ نارِ شہوت میں ایسا شخص رہتا ہے احمقوں کی جنت میں