روح سلوک |
|
حقیقت شیخِ کامل سے جو اجازت پاتا ہے اکثر اس کا نفس اسے سمجھاتا ہے آخر کوئی چیز تو ہوں میں بھی ورنہ ہر کوئی اعزاز یہ کیونکر پاتا ہے لیکن میرے شیخ کا یہ ارشاد ہے شیخ حوصلہ افزائی بھی کبھی فرماتا ہے چوری سے جب باز نہیں وہ آتا ہے چور کو چوکیدار بنایا جاتا ہے جب باقی ہے فیصلہ روزِ محشر کا پھر آخر کس بات پہ تُو اتراتا ہے ہوتا ہے اس وقت برا رب کے نزدیک بندہ اپنی آنکھوں کو جب بھاتا ہے اصل پتہ تو چلتا ہے اس وقت اثرؔ قبر میں جب انسان کو رکھا جاتا ہے