روح سلوک |
|
تو عاشقِ رسول ﷺ ہے تو ظاہراً تو پھول ہے پہ باطناً ببول ہے آنکھوں میں جھونکے دھول ہے یہ فلسفہ فضول ہے مُحیّر العقول ہے تو عاشقِ رسول ﷺ ہے سر پر ترے انگریزی بال سنت سے خالی تیرے گال سمجھا ہے تو اسے جمال ہے خام تیرا یہ خیال یہ صرف تیری بھول ہے تو عاشقِ رسول ﷺ ہے مانا غمِ فراق ہے یہ دوری تجھ پہ شاق ہے طیبہ کا اشتیاق ہے لیکن یہ کیا مذاق ہے فسّاق میں شمول ہے تو عاشقِ رسول ﷺ ہے