سات قسم کے لوگ عرش کے سائے میں
ہوں آج کچھ فضیلتیں معلوم آپ کو
بتلائوں اک حدیث کا مفہوم آپ کو
اس کی کمی و بیشی خدا در گزر کرے
اللہ کرے یہ بات دلوں پر اثر کرے
جس دن سوائے عرش کے سائے کے اور کوئی
سایہ نہ ہوگا دوستو اس وقت اس گھڑی
ہوں گے جو سات قسم کے لوگ عرش کے تلے
آسان ہوں گے جن کو لئے سارے مرحلے
وہ خوش نصیب کون ہیں سن لیجے دھیان سے
ہے قیمتی یہ بات سنیں دل کے کان سے
پہلا وہ بادشاہ جو عادل ہو اور نیک
جس کی نظر میں مالک و مزدور سب ہوں ایک
یوں بھی ہر ایک شخص کہ ہے گھر میں حکمراں
اس واسطے اسے یہ فضیلت ملے گی ہاں