روح سلوک |
|
نعت ہو یوں ذوقِ سخن محدود توصیفِ محمد ﷺ تک کہ لکھوں داستاں غارِ حرا سے سبز گنبد تک ہوئے جو سنگریزے مس نبی کے پائے اقدس سے ہیں اُن کے بالمقابل ہیچ یاقوت و زبرجد تک نہیں ہے جاگتی آنکھوں زیارت گر مقدر میں کم از کم خواب ہی میں ہو رسائی سبز گنبد تک مرے آقا ﷺ نے گر چوما نہیں ہوتا محبت سے تو میرے ہونٹ بھی بڑھتے نہیں پھر سنگِ اسود تک اگر اعمال سے عشقِ نبی ﷺ ظاہر نہیں ہوتا تو بیشک آپ عاشق ہیں مگر الفاظ کی حد تک بلندی تو حقیقت میں اثرؔ کردار ہی کی ہے ہمالہ بھی پہنچ سکتا نہیں سرکار ﷺ کے قد تک