اہل و عیال میں بھی عبادت کی فکر ہو
اور کاروبار میں بھی جماعت کی فکر ہو
چوتھے وہ خوش نصیب جو اللہ کے واسطے
رکھتے ہوں دوستی و محبت کے رابطے
ملتے نہ ہوں وہ نفس کی خواہش لئے ہوئے
دونوں رہیں خدا سے تعلق کئے ہوئے
اس پر ہو اجتماع اسی پر جدائی ہو
اللہ ہی کے واسطے یہ آشنائی ہو
دنیا کی بات پر نہ لڑائی ہوا کرے
حتیٰ کہ آ کے موت ہی ان کو جدا کرے
اور پانچواں وہ شخص جو پرہیزگار ہو
اسلاف کے مذاق کا آئینہ دار ہو
عورت کوئی حسین و جمیل اور بانسب
اپنی طرف بلائے برے کام کے سبب
لیکن وہ یوں جواب دے ڈرتا ہوں رب سے میں
تیرے قریب آتا نہیں اس سبب سے میں